اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech October 17th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

آج مودی مسجد میں تفسیرقرآن کریم
بنگلور۔ (راست) بروزپیربعد نماز مغرب مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن بنگلورمیں تفسیر قرآن کریم کی مجلس منعقد ہوگی۔ مفسرقرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیرقرآن کریم کی تفسیر بیان کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ (نوٹ: خواتین حضرات کے لئے پردہ کا معقول نظم ہے (منتظمہ کمیٹی)
آج بنگلور میں ”نیا ادب“ کا ادبی اجلاس
بنگلورو (راست) معروف شاعر خلیل مامون کی ادارت میں شائع ہونے والے سہ ماہی ”نیا ادب“ کے زیراہتمام بروز پیر17اکتوبرشام 4بجے سیمینار ہال الامین کالج بنگلور میں ماہانہ ادبی اجلاس منعقد ہوگا۔ ممتاز لاطینی امریکی شاعرہ زنگو نیازنگونے ”لاطینی امریکی ادب“ کے موضوع پرخصوصی لیکچر پیش کریں گی۔ ڈاکٹر اجئے کمار سنگھ ممتاز ہندی شاعرو سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کرناٹک صدارت کریں گے۔ پروفیسر ایچ ایس شیوپرکاش مہمان شاعرہ کا تعارف کروائیں گے۔ محفل مشاعرہ میں اردو، ہندی اور کنڑا کے مدعو شعراء اپنا کلام سنائیں گے۔ ادب نواز احباب سے شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔ (محمد اعظم شاہد)


Recent Post

Popular Links