مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے تلنگانہ حکومت کے اقدامات: گنگولا کملاکر

RushdaInfotech October 17th 2022 urdu-news-paper
مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے تلنگانہ حکومت کے اقدامات: گنگولا کملاکر

حیدرآباد:16/اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائزگنگولہ کملاکر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے ریاستی حکومت اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ، شادی مبارک اور دیگر فلاحی پروگراموں پر کامیابی کے ساتھ عمل کویقینی بنارہے ہیں۔انہوں نے اس حلقہ کی اقلیتوں سے خواہش کی کہ وہ کار کے نشان کو ووٹ دے کر ٹی آر ایس امیدوار کوکامیاب بنائیں۔ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس کو ووٹ دینا بی جے پی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے حلقہ منوگوڑو جہاں کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے کے سلسلہ میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی حمایت میں نارائن پورم میں انتخابی مہم چلائی۔انہوں نے گھر گھر پہنچ کر رائے دہندوں سے ملاقات کی اور ان سے خواہش کی کہ وہ ٹی آرایس امیدوار کوکامیاب بنائیں۔


Recent Post

Popular Links