جنوبی افریقہ کی عالمی کپ ٹیم میں ڈیون پریٹوریس کی جگہ جینسن

RushdaInfotech October 13th 2022 urdu-news-paper
جنوبی افریقہ کی عالمی کپ ٹیم میں ڈیون پریٹوریس کی جگہ جینسن

جوہانسبرگ-12اکتوبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے15رکنی اسکواڈ میں زخمی ڈوین پریٹوریئس کی جگہ تیز گیند باز مارکو جینسن کو شامل کیا ہے - کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے بدھ کو یہ معلومات دی-واضح رہے کہ اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران پریٹوریئس کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا تھا- جینسن نے اس کے بعد ہونے والی ون ڈے سیریز میں پریٹوریئس کی جگہ لی، اور اب انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے - جینسن اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں اضافی کھلاڑی تھے -لیزاڈ ولیمز اب ان کی جگہ اضافی کھلاڑی کے طور پر جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جائیں گے -ٹئ 20 ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم: ٹیمبا باوما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی انگیڈی، اینریک نورکھیا، وین پارنیل، مارکو جانسن، کاگیسو رباڈا، ریلو روسو، تبریز شمسی، ٹرسٹان رٹبس-اضافی کھلاڑی: بیورن فورٹن، اینڈلے فیہلوکوایو، لیزاڈ ویلیمس-


Recent Post

Popular Links