اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست)مورخہ 14/اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکزالمعارف منہاج نگر بنگلور میں مولانا محمد ادریس القاسمی، تفسیر قرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اورقرآن کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مولاناسید انظرشاہ قاسمی کا بیان
بنگلور (راست)مورخہ۔ 14۔اکتوبر،بروز جمعہ،بمقام۔ نورِ الٰہی مسجد نندنی لے آوٹ نزد راجکمار سمادھی بنگلور، حسب ذیل عنوانات پر مولانا سید انظر شاہ کا خطاب ہوگا ۔ ارتداد اسباب وعوامل اور تدارک۔گھر کا ماحول انسان کا پہلا مدرسہ ہے۔خاوندوں کو مہلک امراض میں مبتلا کرنے والی بد دین خواتین۔قانونِ خداوندی ہے کہ عذابِ الٰہی کے نزول کے بعد توبہ کا دروازہ بند ہوجاتا ہے۔حضرت علی ؓ نے اجنبی بچے کے DNA سے حسب ونسب کیسے ثابت کیا۔ 12:45 بجے بیان شروع ہوگا(شعبہ نشر و اشاعت صُفہ مدرسہ بنگلور)
خانقاہ جنیدیہ میں محفل ذکر ودرس تصوف
بنگلور(راست) خانقاہ قادریہ جنیدیہ چشتیہ جے سی نگر بنگلور میں بروز جمعرات13/اکتوبر بعد نماز مغرب محفل ذکر الٰہی ودرس تصوف وشریعت کا پروگرام شاہ فیض اللہ بیگ جنیدی کی سرپرستی میں منعقد کیاگیا ہے۔ اسی طرح درود پاک کی مجلس بھی ہر دن بعد نماز مغرب رکھی گئی ہے۔ ملت اسلامیہ سے استفادہ کی گزارش ہے (اطہر جنیدی)
اردو یونیورسٹی کے فا لو آن کو رسس میں
دا خلے کی تا ریخ میں 17 اکتوبر تک تو سیع
بنگلور۔12/اکتوبر (را ست) ڈائرکٹوریٹ نظا متِ فا صلاتی تعلیم، مو لا نا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے جا ری ایک اعلا میہ کے مطا بق فا لو آن کو رسوں انڈر گریجویٹ (یو جی) سالِ دوم و سوم اورپوسٹ گر یجویٹ سا لِ دوم میں داخلے کی آخری تا ریخ میں 17اکتو بر2022 ء تک تو سیع کر دی گئی ہے۔ یل ایس سی کے ذمہ دارو ں کو بذریعہ ای میل اور واٹس ایپ اس کی اطلا ع دے دی گئی ہے۔ ایسے تما م طا لبِ علم جو ابھی تک دا خلہ فیس بھر نہ سکے ان سے بلا تا خیر فیس ادا کر نے کی گذارش ہے۔مزید رہنما ئی کے لئے قر یبی یل ایس سی (اسٹڈی سینٹر) سے یا ریجنل سینٹر بنگلور سے ٹیلی فون نمبر 080-22115707/22115687 پر را بطہ کریں۔ڈاکٹرقا ضی ضیاء اللہ،ریجنل ڈائرکٹر
جامعہ محمدیہ بیگور کے ششماہی امتحان میں
امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبہ میں انعام تقسیم
بنگلورو۔12اکتوبر (راست) جامعہ محمدیہ درگاہ لے آؤٹ،بیگور، بنگلور کے ششماہی امتحان کے اختتام کے بعد مہتمم جامعہ مولانا سالک آفاق خان رضوی، اور ایس ایم وارث علی کی موجودگی میں صدرالمدرسین مولانا محمد نظام الدین رضوی نے طلبائے جامعہ کو امتحان کا نتیجہ سنایا۔ پھر امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو مہتمم جامعہ کے ہاتھوں انعام سے نوازاگیا۔ درس نظامی کے طالب علم محمد احسان نے 97.8 فیصد نمبر حاصل کرکے پورے مدرسے میں ٹاپ کیا اور امتیازی انعام حاصل کیا۔ شعبہئ حفظ میں محمد شکیل 97فیصد اورشعبہئ ناظرہ میں محمد توصیف رضا 90.3فیصد نمبر حاصل کرکے اول انعام کے مستحق ہوئے۔ وہیں شعبہئ حفظ میں محمد تنزیل 88.6فیصد، محمد ایاز85.6 فیصد اورشعبہئ ناظرہ میں خوش دل90فیصد اورمحمد فرحان نے 87.6فیصد لاکر بالترتیب دوسرا اورتیسرا انعام حاصل کیا۔ اخیر میں مہتمم جامعہ نے بچوں کے حق میں دعائیں کیں اور مجلس کا اختتام ہوا۔