…اعلانات و مراسلات…

RushdaInfotech October 9th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات…

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) بروزاتوار بعد نماز ظہر”مسجد کوثر“کوثر نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے اورخصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مسجد منہاج میں تفسیر قرآن
بنگلورو۔(راست) مسجد منہاج،منہاج نگر،بنشنکری،بنگلور میں بروز اتوار بعد نماز ظہر مفتی تاج الدین مکی تفسیر قرآن مجید بیان کریں گے۔ برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیر قرآن مجید میں شرکت کررکے استفادہ کریں۔
مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ میں تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) ہر اتوار بعد نماز ظہر مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ،بنگلور میں مولانا مفتی سید عطاء اللہ ندوی قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہیں اور حالات حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق قرآن پاک کی روشنی میں مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔ برادران اسلام سے درخواست ہے کہ مجلس قرآن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔(صدر، سکریٹری ومجلس منتظمہ)
مودی مسجد میں جلسہئ سیرت
بنگلورو۔(راست) مودی مسجد، ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں بروز اتوار بعد نماز مغرب جلسہئ سیرت النبیؐ منعقد ہے۔ مولانا مفتی ابوبکر صدیق سعودی ندوی، خطیب مکہ مسجد، بی ایچ ای ایل لے آؤٹ،بسم اللہ نگر، بنگلور کا خطاب ہوگا۔ تمام برداران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔(اراکین مودی مسجد منیجنگ کمیٹی)
خانقاہ وارثیہ سے جشن میلاد النبیؐ جلوس کا اہتمام
بنگلورو۔(راست) ہر سال کی طرح امسال بھی خانقاہ وارثیہ بنگلور سے جلوس جشن میلاد النبیؐ صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی والقادری کی سرپرستی میں بروز اتوار 12/ ربیع الاول بعد نماز ظہر جلوس خانقاہ وارثیہ سے نکل کر گشت کرتا ہوا مستانی ماں درگاہ ہوتے ہوئے قدوس صاحب عیدگاہ پہنچے گا۔ بعد مغرب علماء ومشائقین کی تقاریر ہوں گی۔ دعا وسلام کے بعد جلوس خانقاہ وارثیہ کو واپسی ہوگی۔عاشقانؐ سے شرکت کی گزارش ہے۔(سید شبیر حسین وارثی،سکریٹری)
جامعہ ام کلثوم للبنات میں جلسہ سیرت النبی ؐ
بنگلورو۔(راست)جامعہ ام کلثوم للبنات نزد مسجد اقصی نزد ریلوے گیٹ عربک کالج بنگلور جہاں قیام و طعام کے ساتھ عصری و دینی تعلیم کا نظم ہے۔12 ربیع الاول کے پیش نظر بروز اتوار 9 اکتوبر صبح 11 بجے تک گھر یہ ہے جہاں میں ہمیں جامعہ کی طالبات کی جانب سے جلسہ سیرت النبی کا انعقاد ہے جس میں شہر کی معروف علامات خطاب کریں گی۔ اس کے علاوہ علما و عمائدین شہرکی شرکت ہوگی۔جامعہ کے مہتمم مولانا رحمت اللہ نے خواتین و حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے
مسجدرسول اللہ ؐ میں 23کروڑ درودکانذرانہ ومحفل میلاد
بنگلورو۔(راست)نوری فاؤنڈیشن بنگلورنے مصطفی جان رحمت ؐکی بارگاہ میں 23کروڑ درودکاگلدستہ 9اکتوبر2022ء بروزاتواربعدنمازمغرب پیش کرنے کی سعادتیں حاصل کرنے واا ہے۔جلوس محمدی دوپہرمسجدرسول اللہ ؐ کے پاس سے نکل کرعصرتک مسجدرسول اللہ ؐپہنچے گا۔ بعدنمازعصرحافظ وقاری شعیب رضاتلاوت کلام اللہ سے محفل کاآغازکریں گے۔مولانا عاقب نوری آمری جعفرحسین عطاری محمدمزمل حبیب آمری نعت رسول پڑھیں گے۔ مولانا حسان آمری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ محمدتوحیدرضاعلیمی امام مسجدرسول اللہؐ خطیب مسجدرحیمیہ میسور روڈجدید قبرستان مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدینؒ کی افتتاحی تقریررہے گی۔ بعدنمازمغرب مولانا محمدرضاالحق آمری محفل جشن ظہورِمصطفی سے عوام الناس سے خطاب کریں گے۔ جملہ برادرانِ اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی درخواست ہے۔
جلسہئ سیرت ساقی ئ کوثرؐ
بنگلورو۔(راست) مسجد کوثر، بنگی پور، الیکٹرانک سٹی، بنگلور میں بروز اتوار 9/اکتوبر بعد نماز عصر تا عشاء جلسہ ئ سیرت ساقی ئ کوثر منعقد ہے۔ مولانا محمد سراج الدین رشادی، شیخ التجوید، دارالعلوم سبیل الرشاد کی صدارت ہوگی،جبکہ مولانا محمد طاہر حسین رشادی، اسناد تقسیم وحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد کا خصوصی خطاب ہوگا۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (محمد شاکراللہ رشادی ومجلس منتظمہ)
مسجدِخداداد،ڈیری سرکل عید میلاد النبیؐ
بنگلورو۔(راست) بروزاتوار9/اکٹوبر2022ء مسجدخداداد، ڈیری سرکل، بنگلور میں بعد نمازِ ظہر جشنِ عیدمیلاد النبیؐ منایا جا رہا ہے۔ محمد رفیع سبحانی صدارت کریں گے۔حافظ و قاری محمد امان رضا،حافظ عبدالسبحان ثقلینی اور محمد اویس رضا قادری نعت شریف پیش کریں گے۔ مولانا محمد جاوید حسین جمالی رضوی،خطیب و امام مسجدِ خداداد، ڈیری سرکل بنگلور میلادِ مصطفی ؐپر خطاب کریں گے۔فاتحہ خوانی صلوۃ و سلام اور دعا کے بعد ضیافت عام کا انتظام کیا گیا ہے۔برادرانِ اسلام سے شرکت کی پر خلوص گزارش ہے۔ (متولی صدر سکریٹری و جملہ اراکین مسجدخدادا د)
آج شہرمیں محفل نعت کاانعقاد
بنگلور و۔(راست) اطلاع دی جاتی ہے کہ بروز اتوار 9/ اکتوبر صبح 7/ بجے مدرسہ عربیہ ضیاء الہدیٰ نزد مسجدہدیٰ والمیکی نگر میسور روڈ بنگلور میں ماہ ربیع الاول کی نسبت سے بچوں کا نعتیہ پروگرام محفل نعت منعقد کیا جارہا ہے۔ مفتی مصدق احمد قاسمی امام و خطیب مسجد ہدیٰ محفل نعت کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ مفتی عارف اللہ مظاہری امام مسجد لبابین ترگ پیٹ بنگلور صدارت کریں گے۔ بحیثیت مہمان خصوصی مولانا وقار احمد مشکوٰتی امام مسجد قباء خلاصی پالیم بنگلور شرکت کریں گے۔ مولانا محمد انیس فیضی، مولانا محمد حارث قاسمی، مولانا عبدالصمد صدیقی، حافظ ناصر خان، مولانا محمد عرفان سعودی، محمد توقیر کاشفی، محمد سلمان معراجی اورصدر و سکریٹری نیز جملہ اراکین اور علاقہ کے علماء کرام رونق اسٹیج ہوں گے۔ اساتذہ و ذمہ داران نے شرکت کی گزارش کی ہے۔ (محمد رحمت اللہ شاہی)
صحابیئ رسول حضرت تمیم انصاریؓ کے آستانہ میں محفلِ ذکر
بنگلورو۔(راست) آستانہئ حضرت تمیم انصاری ؓ کولم شریف،مدراس میں ہر ماہ چاند کے13تاریخ کو عالیجناب ایم سکندر مستان کی جانب سے تقریباً 25سال محفلِ ذکر ہو رہا ہے۔ انشاء اللہ اس ماہ بروزپیر 10/اکتوبربعد نمازِ عشاء محفلِ ذکر منعقد ہے۔تمام سے پر خلوص گزارش ہے کہ اس نورانی و عرفانی محفل میں مع دوست و احباب شرکت کرکے دارین کی سعادتوں سے مالا مال ہوں۔نوٹ: درگاہ شریف شہر مدراس سے 35کلومیٹر پر ہے براڈوے بس اسٹانڈ سے ہر پانچ منٹ پر109نمبر کی بسیں دستیاب ہیں۔(سید نذیر احمد قادری)


Recent Post

Popular Links