اعلانات ومراسلات

مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر،صدر)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سالوں سے چل رہا ہے۔ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا بہترین انتظام ہے۔(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور،اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست)آج بروز7/اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں تفسیر قرآن کریم کی بابرکت مجلس منعقد ہے، جس میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور) تفسیر بیان کریں گے۔تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔
مجلس قرآن مجید
بنگلور۔(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ،بومنہلی بنگلور میں گزشتہ کئی سالوں سے مجالس تفسیر قرآن مجید کا مبارک سلسلہ جاری ہے۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلورو صدر جمعیۃ علماء کرناٹک بروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ مستورات کے لئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے۔
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست)مؤرخہ7/اکتوبر بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور مولانا احمد اللہ خان مظہر صدیقیؒ کے فرزند امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔ (مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور۔(
زیارت ِ موئے مبارک وماہانہ محفل درودوختم قادریہ
بنگلورو۔(راست) نوری فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مسجدِ رسولُ اللہؐنیوگروپن پالیہ بنگلورمیں 7 اکتوبر2022 بعد نماز جمعہ برادرانِ اسلام کے لئے اوربعدنماز عصر تا مغرب خواتینِ اسلام کے لئے موئے مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا۔ بعد نماز عشاء ماہانہ محفل درود و ختم قادریہ شریف نعت وذکراللہ کی مبارک محفل منعقد ہوگی نوٹ۔ہر عیسوی مہینہ کی پہلی جمعہ بلاناغہ محفل درود و ختم قادریہ شریف کی بابرکت محفل کا انعقاد ہوتا ہے۔محفل کے اختتام پر لنگر رسولِ اعظم کااہتمام بھی کیا گیا ہے۔ تمام برادرانِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے۔(نوری فاؤنڈیشن)
درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ ؒ میں گیارھویں شریف وضیافت عام
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ بتاریخ16/ستمبر2022ء، بوقت بعد نماز مغرب،، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ سیدنا غوث الاعظم دستگیر ؓ کی گیارھویں شریف منائی جارہی ہے۔ حضرت قاری صوفی ولی با قادری،فاتحہ خوانی و دعاء فرمائیں گے۔ یہ کاروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدر رحمت اللہ شریف، سکریٹری عبدالعلیم مجلس منتظمہ و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔(عبدالعلیم، سکریٹری)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ (صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
21کروڑ درود کانذرانہ ومحفل میلاد النبیؐ
بنگلورو۔(راست)نوری فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مسجدِ رسولُ اللہؐ نیوگروپن پالیہ بنگلور میں 9اکتوبر2022 بروز اتوار مصطفی جانِ رحمتؐ کی بارگاہ میں 21 کروڑ گلدستہ ء درودکا نذرانہ پیش کیاجارہاہے اور جلوس محمدی دوپہر ڈھائی بجے مسجد رسولُ اللہؐ ایم کراس سے نکل کر عصرتک مسجد ِ ھٰذا پہنچے گا بعد نماز عصرتاعشاء جشن ظہورمصطفیؐ کی مبارک محفل کا انعقادہوگااوربعد نماز مغرب مولانا سیدمحمد رضاء الحق آمر علیمی شاہ آمری سجادہ نشیں سلسلہ ء آمریہ کا خصوصی خطاب ہوگا محفل کے اختتام پر لنگر رسولِ اعظم کااہتمام بھی کیا گیا ہے۔تمام برادرانِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے۔(نوری فاؤنڈیشن بنگلور)
موئے مبارک کی زیارت
بنگلورو۔(راست) کرناٹکا یوتھ ڈیموکریٹک ویلفیئر ٹرسٹ، پرانی گڑدہلی، آٹو اسٹانڈ نواز صاحب کی جانب سے دیگر اور تبرکات کی زیارت نماز فجر تک رکھی جائے گی۔ آستانہ قادریہ سید عبد الرزاق شاہ قادریؒ درگاہ، چاکلیٹ باگلور، بنگلور کے سجادہ نشین سید محمد فیضان شاہ قادری کے پاس جو نادر اور نایاب جو ان کے پاس محفوظ ہیں، ان کی زیارت کروائی جائے گی۔ تمام سے شرکت کی استدعا ہے۔
درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ ؒ میں
جشن میلادالنبیؐ وگیارھویں شریف وضیافت عام
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ بتاریخ7/اکتوبر، بوقت بعد نماز مغرب،، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ جشن عیدمیلادالنبیؐ و حضرت سیدنا غوث الاعظم دستگیر ؓ کی گیارھویں شریف منائی جارہی ہے۔ خطبہ جمعہ میں قاری صوفی ولی با قادری متولی و سجادہ نشین درگاہ ھٰذا کا میلادالنبیؐ کے عنوان پر خطاب ہوگا۔ یہ کارروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدر رحمت اللہ شریف، سکریٹری عبدالعلیم مجلس منتظمہ و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔ بعد نماز مغرب دعا و فاتحہ خوانی وضیافت عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام برادران اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ نوٹ: خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
مسجد حضرت سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست) مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکر منعقد ہے۔ جس میں مولانا الشاہ مفتی سید محمد مدنی میاں اشرفی الجیلانی کے خلیفہ مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرت سیدہ سیدانی بی بیؒ ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے پر خلوص گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔