اعلانات ومراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مورخہ 7/اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکزالمعارف منہاج نگر بنگلور میں مولانا محمد ادریس القاسمی، تفسیر قرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اورقرآن کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ (ادارہ قرآن سنٹر)
جمعیت مسلم تاجران کی جانب سے جلسہ میلاد النبیؐ
بنگلورو۔(راست) جمعیت مسلم تاجران، ایس کے آرمارکیٹ، بنگلور کے زیراہتمام 8/اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشا جلسہ میلاد النبیؐ مقرر ہے۔ جس میں مولانا مفتی محمد اسلم صاحب رشادی بانی ومہتمم جامعہ غیث الہدیٰ شکاری پالیہ بنگلورسیرت النبیؐ کے عنوان پرخطاب کریں گے۔ جلسہ کے لئے واٹر پروف شامیانہ کا انتظام کیاگیا ہے۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (صدر۔ الحاج اے شفیع اللہ بیگ، 9343804454)
خانقاہ جنیدیہ میں محفل ذکر ودرس تصوف
بنگلور(راست) خانقاہ قادریہ جنیدیہ چشتیہ جے سی نگر بنگلور میں بروز جمعرات 6/اکتوبر بعد نماز مغرب محفل ذکر الٰہی ودرس تصوف وشریعت کا پروگرام شاہ فیض اللہ بیگ جنیدی کی سرپرستی میں منعقد کیاگیا ہے۔ اسی طرح درود پاک کی مجلس بھی ہر دن بعد نماز مغرب رکھی جاتی ہے۔ ملت اسلامیہ سے استفادہ کی گزارش ہے (اطہر جنیدی)
مسجد واحدنا میں جشن میلاد
بنگلورو(راست) مورخہ8/ اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ رات 12:00بجے تا صبح صادق،مسجد واحدناگلشن بغداد،اے۔پی۔جے۔عبد الکلام مین روڈ،گووندپوربنگلورمیں جشن میلاد النبی ﷺ وصبح بہاراں کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مولانا فیاض علی رضوی،خطیب وامام مسجد ھٰذا نظامت کریں گے،حافظ ضیاء اللہ رضوی تلاوت کریں گے۔سمیع رضوی،ذبیح اللہ شریف،عرباض رضوی،فرحان رضوی،فیضان رضوی اور قاری مغیث رضا نعتیہ پرگرام پیش کریں گے۔مولانا غلام ربّانی صاحب رضوی، داونگیرے کا خصوصی خطا ب ہوگا۔آخر میں درود خوانی وذکر ودُعا کی خصوصی محفل منعقدہوگی،اور عین صبح صادق کے وقت صلوٰۃ وسلام پڑھا جائے گا۔تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔(جملہ اراکین ونوجوانان مسجد واحدنا گلشن بغداد بنگلور)
جامعہ محمدیہ بیگورمیں جشن تہنیت
بنگلورو۔5/اکتوبر (راست) رضا فاؤنڈیشن کے زیراہمام منعقد ہونے والی امام احمد رضا کانفرنس کے اسٹیج پر خانوادہئ اعلیٰ حضرت کے چشم وچراغ مولانا توصیف رضا خان نے جامعہ محمدیہ درگاہ لے آؤٹ، بیگور کے مہتمم خطیب کرناٹک حضرت مولانا سالک آفاق خان صاحب کو خلافت واجازت سے نوازا۔ اسی خوشی میں جامعہ کے صدرالمدرسین مولانا محمد نظام الدین نے محفل تہنیت کا انعقاد کیا۔ جس میں جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ علمائے کرام اورکچھ مخصوص عوام اہل سنت نے شرکت کی۔ اخیرمیں حضرت کی گل پوشی ہوئی۔ جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ جن لوگوں نے گلہائے عقیدت پیش کیا ان میں مندرجہ ذیل حضرات کے نام قابل ذکر ہیں۔ حافظ وقاری طاہر حسین خطیب وامام مسجد قبا بٹ داسن پور، حافظ وقاری محمد محمد عارف رضوی مدرس جامعہ ہٰذا، محبالعلماء محمد وارث علی۔