جودھپور کا فیض سنگنگ سپر اسٹار-2 کا فاتح بنا

RushdaInfotech October 2nd 2022 urdu-news-paper
جودھپور کا فیض  سنگنگ سپر اسٹار-2 کا فاتح بنا

جب نانا موسیقی سکھاتے تھے تو فیض باہر سے سنتے تھے، 14 سال کی عمر میں 'وائس آف رومانس' کا ٹیگ ایم آئی ظاہر،جودھپور۔اس کی خوبصورت سریلی مخملی کھنکتی دلکش واز سبھی کے دلوں کو لبھا رہی ہے۔موسیقی کے شائقین جودھ پور کے 14 سالہ محمد فیض کی ساندار آواز پسند کر رہے ہیں۔ فیض نے سونی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہو رہے ریئلٹی شو 'سنگنگ کے سپر اسٹار 2' کا خطاب جیتا ہے۔ انہیں فاتح قرار دیا گیا ہے۔موسیقی کے گھرانے سے وابستگی کی وجہ سے فیض کو موسیقی ورثے میں ملی۔انہوں نے کم عمری میں ہی سب کا دل جیت لیا۔ ریئلٹی شو کے گرینڈ فائنل میں فیض نے بالی ووڈ کے گانے ’کیسریا تیرا عشق ہے پیا‘،’مجھکو کیا ہوا‘،’کوئی مل گیا‘،’پہلا نشا۔‘ گا کر مانو جادو سا کر دیا۔ اب انہیں میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے گانے کا موقع دیا ہے۔ فیض کو گلوکاری کے ساتھ ساتھ گٹار اور پیانو بجانے کا بھی شوق ہے۔ ممتاز ماہرین گلوکاری اور رئیلٹی شو کے جج ہمیش ریشمیا، الکا یاگنک اور جاوید علی نے فیض کی گلوکاری کی صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اس شو کو وائس آف رومانس کا ٹیگ بھی ملا۔ شو میں مہمان اسٹار کو بھی ان کی آواز بہت پسند آئی۔ مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے فیض کو ڈریم بوائے قرار دیا۔ نامور ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے فیض کا گانا سنا اور کہا - روح کانپ گئی۔


Recent Post

Popular Links