کیرلا کی ایک مقامی عدالت نے زانی کو 142سال قید کی سزاسنادی

RushdaInfotech October 2nd 2022 urdu-news-paper
 کیرلا کی ایک مقامی عدالت نے زانی کو 142سال قید کی سزاسنادی

کوزی کوڈ: یکم اکتو بر (ایجنسی) کیرلا کی ایک مقامی عدالت نے جمعہ کو ایک41سالہ شخص کو دو سال تک نابالغہ کی عصمت دری کرنے کے جرم میں 142سال قید کی سزا سنائی-پاکسوایکٹ کے معاملے میں کسی مجرم کو سنائی جانے والی یہ سب سے لمبی سزا ہے-پٹھان متھیٹا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جسٹس جے کمار جان نے مجرم آنندن پی آر پر5لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا-تاہم پولیس کے مطابق آنندن کو کل60سال کی سزا کاٹنا ہوگی- پولیس کے مطابق آنندن متاثرہ کا رشتہ دار ہے- وہ2019میں خاندان کے ساتھ رہنے آیا تھا-وہ10سالہ بچی کے ساتھ اس وقت زیادتی کرتا تھا جب متأثرہ کے والدین گھر میں نہیں ہوا کرتے تھے-


Recent Post

Popular Links