کابل کے تعلیمی ادارے کے قریب خودکش حملہ۔32 جاں بحق
RushdaInfotech
October 1st 2022
urdu-news-paper

کابل:30ستمبر(ایجنسی)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں واقع تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکہ ہوا، جس میں 32/افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 27/افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جس وقت حملہ ہوا طلبا یونیورسٹی کے پریکٹس امتحان میں بیٹھے تھے، اس علاقے میں رہنے والوں میں سے بہت سے ہزارہ اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں ماضی کے حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ خودکش دھماکہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔