اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech September 29th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم ودرس حدیث
بنگلورو۔(راست) مورخہ29/ستمبر بروز جمعرات مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی ”خطیب مسجد بیوپاریان جمعہ مسجد روڈ شیواجی نگر“ تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس صبح11بجے مسجد الانبیاء لکسندرہ (برائے خواتین) دوسری مجلس بعد نماز مغرب، مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر(درس حدیث)۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مسجدرسول اللہ ؐمیں محفلِ میلادالنبی ؐ
بنگلورو۔(راست)نوری فاؤنڈیشن بنگلورکے زیرِاہتمام مسجدِرسول اللہ ؐنیوگروپن پالیہ بنگلورمیں بعدنمازعشا پہلی ربیع الاول شریف تابارہ ربیع الاول شریف بلاناغہ بارہ روزہ محافلِ میلادالنبی ؐکی مبارک محفل منعقدکی جارہی ہے جس میں حضرت محمدتوحیدرضاعلیمی امام مسجدرسول اللہ ؐ خطیب مسجدرحیمیہ میسور روڈجدید قبرستان مہتمم دارالعلوم حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کاخطابِ ہوگا۔ برادرانِ اسلام سے کثیرتعدادمیں شرکت کی درخواست ہے۔(نوری فاؤنڈیشن بنگلور)
جمعہ مسجد میں زیارت آثارمبارک
بنگلور (راست)جمعہ مسجد، شیواجی نگر بنگلورمیں 30/ستمبر 2022 بروز جمعہ دوپہر 1.30تا4.30بجے آثار مبارک حضرت محمدؐ کی عوام کو زیارت کرائی جائے گی۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور سلام پیش کیا جائے گا۔ عوام سے شرکت کی گزارش ہے۔ عثمان شریف، جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ
مولاناسید انظرشاہ قاسمی کا بیان
بنگلور (راست)مورخہ 30 ستمبر بروز جمعہ بمقام نورِ الٰہی مسجد نندنی لے آوٹ نزد راجکمار سمادھی بنگلور حسب ذیل عنوانات پر مولانا سید انظر شاہ کا خطاب ہوگا۔ علم کی تقسیم دینی دنیوی نہیں بلکہ نافع غیر نافع ہے۔ علماء کرام وحفاظ عظام کے لیے عصری علوم کی ڈگریوں کی عظمت بڑھانا دینِ اسلام کی توہین ہے۔حالات کے بدلنے میں وقت نہیں لگتا ۔ بموجبِ حدیث شریف دستر خوان معیارِ ایمان و نفاق کیسے ہے۔ ایک سال سے فتح نہ ہونے والامُلکِ شام کا شہر ایک کُتے کے ذریعہ کیسے فتح ہوا۔ 12:45 بجے بیان شروع ہوگا(شعبہ نشر و اشاعت صُفہ مدرسہ بنگلور)
گوری پالیہ جامع مسجدمیں 8اکتوبر تک محفل نبیؐکا اہتمام
بنگلورو(راست)ربیع الاول کے اس مقدس ماہ کے موقع پر جامع مسجد گوری پالیہ مجلس منتظمہ کی جانب سے محفل سیرت نبیؐ کا اہتمام کیا گیا ہے۔28ستمبر تا8اکتوبر بعد نماز عشاء مسجد کے امام وخطیب مولانا مفتی قاری انعام الحسن سیرت النبیؐ پر بیان فرمائیں گے۔ برادرن اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش۔(صدر و جملہ اراکین مجلس منتظمہ جامع مسجد گوری پالیہ بنگلور)
مسجد کی تعمیرکے لئے امداد کی اپیل
سہرسہ (راست) سنہری مسجد پوسٹ ڈرہار، ضلع سہرسہ، بہار کے ایک غریب علاقہ میں قائم ہے۔ جہاں مسلمانوں کی نئی آبادی ہے۔ سبھی مزدور پیشہ ہیں۔ مسجد میں جگہ کی تنگی کی وجہ سے مسجد کے متصل ایک زمین خرید کر مسجد کی نئی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔ جس کا تعمیری خرچ تقریباً21لاکھ روپئے ہے۔ ایک مصلیّٰ کی قیمت 3000/-روپئے ہے اور ایک اسکوائر فٹ 500/-روپئے ہے۔ مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی جانب سے اور اپنے مرحومین کی جانب سے مسجد کی تعمیرمیں حصہ لیں۔ (مولانا محمد خورشید عالم،سکریٹری مسجد ہٰذا،موبائل:7765871213)
ماہانہ مجلس ذکرکااہتمام
بنگلورو(راست) مولانا مفتی محمدابو الکلام خان قاسمی خلیفہ مجاز مفتی اعظم مفتی محمود حسن گنگوہی کی شہر بنگلور تشریف آوری پر 29 ستمبر بروز جمعرات بعدنماز ظہر خانقاہ شفیقیہ شان بھوگن ہلی کولی فارم بنرگٹہ روڈ بنگلورمیں مجلس ذکر منعقد ہے۔نیز اسی دن حسب معمول مسجد فاطمہ ٹینک گارڈن بنگلور میں بعد نماز عشا مسجدفاطمہ ٹینک گارڈن جے نگر فرسٹ بلاک بنگلورمیں بھی ماہانہ مجلس ذکر منعقد ہے۔ تمام حضرات سے پرخلوص گذارش کی جاتی ہے کہ اس روحانی وعرفانی مجلس میں شرکت فرما کر اپنے قلوب کو منور کریں۔ (محمدرحمت اللہ شاہی)

 


Recent Post

Popular Links