رکن اسمبلی نے متاثرہ دلت خاندان کو دلاسہ دیا

RushdaInfotech September 24th 2022 urdu-news-paper
رکن اسمبلی نے متاثرہ دلت خاندان کو دلاسہ دیا

مالور:23ستمبر (عظمت اللہ خان) تعلقہ کے ٹیکل ہوبلی کے جی ہلی گرام پنچایت حدود کے الیرہلی کادورہ کرکے رکن اسمبلی کے وائی ننجے گوڈا نے متاثرہ دلت خاندان کو دلاسہ دیا اور خود ان کے ہمراہ کھانا کھاتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ اونچی ذات کے ہندوؤں کی جانب سے دلت لڑکے کو اذیت پہنچانے کے معاملہ کو تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اجلاس طلب کرکے حل کیا جائے گا اور متاثرہ خاتون شوبھا کو روزگار اور گھر کی تعمیر کیلئے امداد فراہم کی جائے گی۔ ریاستی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے الیرہلی کا دورہ کرنے میں تاخیر ہوئی ہے،ا س سلسلہ میں انہوں نے مسلسل افسروں سے رابطہ رکھا اور مناسب کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے متاثرہ خاتون شوبھا رمیش کو ایک لاکھ روپئے مالی امداد اور گھریلو سازوسامان پیش کیا۔ اس موقع پربنگارپیٹ کے رکن اسمبلی ایس این نارائن سوامی، تعلقہ پنچایت ای او فی راجو، محکمہ سماجی بہبود کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر شیوکمار ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links