یوم صفائی کرمچاری کے پیش نظر اسپورٹس مقابلے

RushdaInfotech September 24th 2022 urdu-news-paper
یوم صفائی کرمچاری کے پیش نظر اسپورٹس مقابلے

کے جی ایف:23ستمبر (سالارنیوز) یہاں منسپل میدان میں بلدیہ کی جانب سے یوم صفائی کرمچاری کے پیش نظر بلدیہ کمشنر مادھوی نے بلے بازی کرتے ہوئے اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح کیا۔ شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد مادھوی نے کہا کہ دھوپ،بارش،سردی، گرمی کا لحاظ کئے بغیر شہر کی پاکی صفائی میں مصروف صفائی کرمچاریوں کو راحت فراہم کرنے حکومت کی جانب سے ہر سال 23ستمبر کو یوم صفائی کرمچاری منایا جاتا ہے،اسی سلسلہ میں بلدیہ کی جانب سے پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ سرحد پر تعینات فوجیوں کی طرز پر صفائی کرمچاری پاکی صفائی کا کام انجام دیتے ہیں اور ان کی صحت کا خیال رکھنا سب کا فرض ہے۔ انہو ں نے صفائی کرمچاریوں کو آواز دی کہ اپنی صحت کی جانب توجہ دیں اور حکومت کی جانب سے حاصل تمام سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر صفائی کرمچاریوں کیلئے کرکٹ، ہیا مرتھرو، 100میٹر دوڑ ودیگر ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بلدیہ صدر ولل منی سوامی غیر حاضر رہے جبکہ بلدیہ اراکین وینو گوپال، شکتی ویلو، نندا کمار، جئے لکشمی ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links