اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech September 23rd 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

محمد علی ہال میں تفسیرقرآن کریم
بنگلورو۔(راست) یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلورمیں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سال سے چل رہا ہے۔ ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم، خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا انتظام ہے۔ (ادارہ تفسیر قرآن عظیم)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر،صدر)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔(صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست)مورخہ 23/ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکزالمعارف منہاج نگر بنگلور میں مولانا محمد ادریس القاسمی، تفسیر قرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اورقرآن کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔
مسجدِ غوثِ اعظم میں عرسِ اعلیٰ حضرت
بنگلورو(راست) بروزجمعہ23/ستمبر 2022ء بمقام مسجدِ غوثِ اعظم گڈدہلی میسور روڈ، بنگلور عرسِ اعلیٰ حضرت مولانا الشاہ احمد رضا خان فاضل بریلوی ؒ منایا جا رہا ہے۔قبل از جمعہ مولانا محمد جاوید حسین جمالی رضوی،خطیب و امام مسجدِ خداداد، ڈائری سرکل بنگلورمیں اعلیٰ حضرت کی حیات و خدمات پر خطاب فرمائیں گے۔بعد نمازِ جمعہ تلاوت قرآن پاک،نعت و منقبت پیش کیا جائے گا۔دوپہر2بجکر38منٹ پر قل شریف اور دعا ہوگی۔برادرانِ اسلام سے شرکت کی پر خلوص گزارش ہے۔(صدر سکریٹری و جملہ اراکین مسجدِ غوثِ اعظم،گڈدہلی بنگلور)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد زکریا قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
مسجد حضرۃ سیدہ سیدانی بیؒ میں محفل ذکر
بنگلورو۔ (راست) مسجد حضرۃ سیدہ سیدانی بی بیؒ سرمرزا اسماعیل چوک، روبرو سٹی مارکیٹ بنگلورمیں ہر جمعہ بعد نماز عصر محفل ذکرمنعقد ہے۔ جس میں مولانا الشاہ سید محمد معین الدین اصدق اشرفی، خطیب وامام مسجد حضرۃ سیدہ سیدانی بی ذکر فرمائیں گے۔ ذکر کی محفل کے بعد دعا ہوگی اور تمام حاضرین میں شیرینی تقسیم کی جائے گی۔ تمام اہل سلاسل سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرماکر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔
جامع مسجد ملیشورم میں عرس ِ اعلیٰ حضرت
بتاریخ23ستمبر2022بروز جمعہ،مجلس منتظمہ جامع مسجد ملیشورم کی جانب سے سید عبدالواجد قادری کی صدارت میں حضرت مولانا سید فیاض احمد رضوی آمری کی نظامت میں محفلِ ذکر رضامنعقد ہورہی ہے بعد عصر محفلِ نعت، فوراً بعد مغرب، مولانا مفتی محمد فاضل احمد صاحب مصباحی، قاضی ادارۂ شریعہ ملیشورم بنگلورکی افتتاحی تقریر اور مولانا شبیر احمد رضوی مہتمم الجامعۃ النوریہ مڑوال و خطیب مسجد محمو دیہ موتی نگر بنگلور۔کا شان اعلیٰ حضرت پر ایمان افروز خطاب ہوگا۔کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔ (سید عبدالرحیم، سکریٹری جامع مسجد ملیشورم بنگلور۔
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ23/ستمبر شب کے 9:00بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور مولانا احمد اللہ خان مظہر صدیقیؒ کے فرزند امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرماکر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔ (مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین و درگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ میسور روڈ بنگلور2-)


Recent Post

Popular Links