عرس حضرت توکل مستان شاہ ؒ کا انعقاد

RushdaInfotech September 23rd 2022 urdu-news-paper
عرس حضرت توکل مستان شاہ ؒ کا انعقاد

بنگلورو۔22/ستمبر(راست)عرس قطب بنگلور حضرت توکل مستان شاہ سہروردی ؒ کی تقریبات بروز ہفتہ اتوار اور پیر بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ عمل میں آئیں۔ بروز ہفتہ صندل،بروز اتوار دن بھر زائرین کا ہجوم رہا اور تادیر رات شرعی تقاضوں کے عین مطابق فاتحہ،قرآن خوانی اوردرود ووظائف کے سلسلے رہے۔ مغرب سے گیارہ بجے رات تک لنگر عام جاری رہا۔ دس بجے رات سے مولانا ناصر رضا خان خطیب مسجد توکل مستان کی سرپرستی اور مولانا غلام مختار قادری مہتمم جامعہ قادریہ کی نظامت سے جلسے کا آغاز ہوا۔ تلاومت کلام مجید اور نعت شریف پیش کئے۔ مولانا شارب ضیا مصباحی صدر المدرسین جامہ قادریہ نے افتتاحی خطاب کیا اوراولیائے کرام کی شان وعظمت پر بیان دیا۔ حافظ عرفان رضا امام مسجد توکل مستان اور مولانا ناصر رضا خان نے بالترتیب منقبت پڑھی، بعدہ مہمان خصوصی غازی ملت مولانا غلام رسول بلیاوی سابق ممبر آف پارلیمنٹ موجودہ ایم ایل سی بہار نے کلیدی خطاب فرمایا اور ختم نبوت پر روشنی ڈالتے ہوئے عقائد اہل سنت کی وضاحت کے ساتھ سرمایہ داروں کی بے راہ روی اور نکاح ورسم نکاح کے نام پر فضول خرچی پر قوم وملت کی جم کر خبرلی۔ تقریباً ڈیڑھ بجے رات دعاء سلام پرجلسہ اختتام کو پہنچا۔ عوام الناس کے مجمع کے علاوہ علمائے کرام، مفتیان عظام اور عمائدین شہرکی کثرت رہی۔ اخیرمیں مجلس منتظمہ کمیٹی ومجاورین درگاہ حضرت توکل مستان واہل محلہ نے تمام آنے والے زائرین کا شکریہ ا دا کیا۔


Recent Post

Popular Links