بی جے پی حکومت فرقہ پرستی وبدعنوانی کی سرپرستی کررہی ہے۔ ویلفیر پارٹی

RushdaInfotech September 23rd 2022 urdu-news-paper
بی جے پی حکومت فرقہ پرستی وبدعنوانی کی  سرپرستی کررہی ہے۔ ویلفیر پارٹی

بنگلورو۔22/ستمبر (راست) فرقہ وارانہ تقاریر کے34 معاملات کو واپس لینے کا ریاستی حکومت نے جو فیصلہ کیاہے وہ تشویشناک ہے اور اس کی شدید مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے کیا اور کہاکہ محکمہ پولیس اور محکمہ قانون کی مخالفت کے باوجود اس طرح کا فیصلہ لینا براہِ راست فرقہ پرستی کی تائید کرنے کے برابرہے۔فرقہ پرستی،بدعنوانی کے ایسے معاملات ماضی میں کبھی نہیں دیکھے گئے ہیں،ریاست کی عوام کی فلاح پر ترجیح دئیے بغیر فرقہ پرستی و بدعنوانی کوبڑھاوادینے کیلئے ریاستی حکومت کام کررہی ہے۔کرناٹکا سیکولرزم کا اہم علاقہ ہے اور اسے امن کاباغ کہاجاتاتھا،لیکن بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے یہاں کے سیکولرروایتیں اور تہذیب زمین بوس ہوچکی ہیں۔عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے بجائے حکومت خودہی نمائندگی کرتے ہوئے فرقہ پرستی کو بڑھاوادے رہی ہے جو ہماری بدقسمتی ہے۔فرقہ پرست روایت کو چھوڑ کر عام لوگوں کی ترقی کیلئے حکومت منصوبے بنائے،کسان طبقہ،مزدور اور متوسط طبقے کے لوگوں کی فلاح وبہبودی کیلئے کام کرے۔


Recent Post

Popular Links