انجمن قادریہ جنیدیہ و حضرت کمبل پوش درگاہ ؒ ودیگر تنظیموں کا اجلاس

RushdaInfotech September 23rd 2022 urdu-news-paper
انجمن قادریہ جنیدیہ و حضرت کمبل پوش درگاہ ؒ ودیگر تنظیموں کا اجلاس

بنگلورو22ستمبر(سالار نیوز)بنگلور کی اہلسنت والجماعت کے نمائندہ تنظیموں خصوصاً حضرت کمبل پوش درگا،جلوس رحمت العامین،انجمن قادریہ جنیدیہ،مشائخ کونسل ودیگر عہدیداروں کی جانب سے کمبل پو ش درگاہ احاطہ میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ شہر میں تنظیموں کی کاروائیوں اور خصوصاً تمام تنظیموں کی جانب سے منعقد صوفی کانفرنس المعروف ”تاج المشائخ کانفرنس“ کے انعقاد کے سلسلہ میں تبادلہ خیال اور تیاریوں کے کو لے کرسنجیدگی کے ساتھ غور کیا گیا اور تمام مذاہب کے ذمہ داروں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت اور دیگر زبانوں میں صوفیائے کرام کے تعلیمات کی تشہیر پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں اسماعیل شریف نانا، حضرت کمبل پوش درگاہ کمیٹی کے سکریٹری برکت حسین، سیف اللہ جنیدی، حضرت کمبل پوش درگاہ کمیٹی کے صدر بابو بھائی، شاہ فیض اللہ بیگ جنیدی،ہدایت اللہ جنیدی،انیس جنیدی، حمید جنیدی، مشتاق جنیدی، کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل سنت والجماعت کے ذمہ داران شریک رہے حضرت کمبل پوش درگاہ کمیٹی کے سکریٹری برکت حسین کے شکریہ کے ساتھ اجلاس ختم ہوا۔


Recent Post

Popular Links