علاقائی پارٹی سے ہی ریاستوں کی مجموعی ترقی ممکن ہوسکتی ہے:منجوناتھ گوڈا

RushdaInfotech September 23rd 2022 urdu-news-paper
علاقائی پارٹی سے ہی ریاستوں کی مجموعی ترقی ممکن ہوسکتی ہے:منجوناتھ گوڈا

گڈی بنڈا:22ستمبر(نامہ نگار)علاقائی پارٹیوں کے اقتدار پر آنے سے ہی ریاستوں کی ہمہ جہتی ترقی ممکن ہوسکے گی،اس لئے ضروری ہے کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں ریاست کے مفادات اور ترقی کرنی والی جنتادل سکیولر پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنانے کیلئے ریاست کے ووٹروں کو توجہ دینی ہوگی۔یہ بات باگے پلی اسمبلی حلقہ کے جنتادل سکیولر لیڈر منجوناتھ گوڈا نے یہاں کے جنتادل سکیولر کے لیڈروں سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ساتھ ہی ہرایک اسمبلی حلقہ کی بھی ترقی ہونا ہے تو علاقائی پارٹی سے ہی ممکن ہے۔باگے پلی اسمبلی حلقہ میں بھی جنتادل سکیولر کا امیدوار کامیاب نہیں ہوا ہے۔ میں پارٹی کے حق میں اور پارٹی کو اقتدار پر لانے کی غرض سے اس اسمبلی حلقہ میں محنت و مشقت کررہا ہوں۔مجھے امید ہے کہ پارٹی کے ہائی کمان دیوے گوڈا اور کمار سوامی مجھے اس حلقہ سے امیدوار بنائیں گے۔ میں بھی پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کے ساتھ یہاں کے کئی پروگراموں میں شرکت کیا ہوں اور اس طرح پارٹی کی کامیابی کیلئے کوشش کرتاآرہاہوں۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع اقلیتی شعبہ کے صدر ڈاکٹر نور اللہ،بابو ریڈی،آدی نارائن ریڈی، گنگپا،گنگا راجو،کرشنپا، اکھیل بھارت ریڈی، وینکٹا ریڈی اوردیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links