چن پٹن میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

RushdaInfotech September 23rd 2022 urdu-news-paper
چن پٹن میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چن پٹن۔22ستمبر (راست) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن بنگلور اور ویمنس وچلڈرن ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے اشتراک سے صمد فنکشن ہال چن پٹن رام نگرم ضلع میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ،مفت بلڈشوگر اورمفت ہیموگلوبن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں انسٹی ٹیوٹ کے ماہروقابل ڈاکٹروں نے جانچ کی۔ بیشتر مریضوں کو پہلی بار علم ہواکہ وہ شوگرکے مریض ہیں۔ اس کیمپ میں مریضوں کے درمیان یونانی میڈیسن کثیر تعداد میں تقسیم کی گئی اور سارے مریضوں کو سات دن کی یونانی دوائیں فراہم کی گئیں جن سے عوام وخواص نے خوب استفادہ کیا اور جن ماہر وقابل ڈاکٹروں کی ٹیم نے نمایاں خدمات انجام دیں، وہ ہیں پروفیسر عابد علی انصاری، ڈاکٹرمحمد اعظم، ڈاکٹرعرشیہ سلطانہ، ڈاکٹر محمدارشد جمال ان کے علاوہ پی جی ڈاکٹرس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ویمنس وچلڈرن ڈیولپمنٹ ٹرسٹ چن پٹن کے اراکین کے ساتھ خصوصاً عظمیٰ عشرت صاحبہ کی خدمات قابل ذکرہیں۔


Recent Post

Popular Links