ٹمکورمیں 10نما کلینکس کے قیام کیلئے منظوری:ڈپٹی کمشنر شہر میں 7،مدھو گیری،چک نائک نہلی اور پاؤ گڑھ میں ایک ایک نما کلینک قائم ہوگا

RushdaInfotech September 23rd 2022 urdu-news-paper
ٹمکورمیں 10نما کلینکس کے قیام کیلئے منظوری:ڈپٹی کمشنر  شہر میں 7،مدھو گیری،چک نائک نہلی اور پاؤ گڑھ میں ایک ایک نما کلینک قائم ہوگا

ٹمکور:22ستمبر(سالارنیوز)ضلع کے شہری بلدیاتی اداروں کی حدود میں 10نما کلینکس کے قیام کیلئے حکومت نے منظوری دے دی ہے،کلینکس کا قیام جلد عمل میں لانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر وائی ایس پاٹل نے افسروں کو دی۔ انہوں نے اپنے دفتر میں طلب کردہ تیاریوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ٹمکور شہر میں 7،مدھوگیری،پاؤگڑھ اور چک نائک نہلی میں فی کس ایک سمیت جملہ 10نما کلینکس قائم کرنے کا منصوبہ بنایاگیاہے،نما کلینکس کے قیام کیلئے جتناجلدی ہوسکے سرکاری عمارتوں کا انتخاب کیاجائے،سرکاری عمارتیں نہ ملنے کی صورت میں کرایے کی عمارتوں میں قیام عمل میں لایاجائے۔ سمودایا بھونوں کو بھی نما کلینکس کے قیام کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے۔کلینکس کی نگرانی کیلئے درکار انسانی وسائل،طبی آلات کے بارے میں افسروں کے ساتھ تبادلہئ خیال کرکے جانکاری حاصل کی۔شہری علاقوں کے لوگوں کو بہتر،معیار اور مجموعی طبی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے نما کلینکس کا قیام عمل میں لایاجارہاہے،ان نما کلینکس کے قیام سے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں مریضوں کی بھیڑ کم ہونے کا امکان ہے۔ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر کے ودیاکماری نے کہاکہ سلم علاقوں،پچھڑے طبقات کے لوگوں کے علاقوں میں نما کلینکس کا قیام عمل میں لاکر بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر منجوناتھ نے اجلاس کو جانکاری دی اور کہا کہ نماکلینکس میں متعدی بیماریوں کی اسکیننگ اور جانچ کے علاوہ مفت ٹسٹ، دوائیاں اور لیباریٹری میں کم سے کم 14 ٹسٹوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔آر سی ایچ آفیسر ڈاکٹر کیشوراج نے کہاکہ نما کلینک میں آنے والے مریضوں کو طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر کلینک میں ایک میڈیکل آفیسر،نرسس،لیباریٹری ٹیکنیشین،جونیئر ڈیویژن اسسٹنٹ اور دی گروپ ملازموں کا تقرر عمل میں لایاجائے گا۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ سرویکشن آفیسر ڈاکٹر موہن داس،کارپوریشن کمشنر رینوکا، اربن ڈیولپمنٹ شاخ کے پلاننگ ڈائرکٹر این آنجنپا، محکمہ صحت کے آفیسر س اور دیگرشریک تھے۔


Recent Post

Popular Links