گیان واپی معاملہ،8ہفتہ بعدسماعت والی عرضی خارج

RushdaInfotech September 23rd 2022 urdu-news-paper
گیان واپی معاملہ،8ہفتہ بعدسماعت والی عرضی خارج

وارانسی:22ستمبر(ایجنسی)گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری کیس میں آج شروع ہوئی سماعت کے دوران سب سے پہلے وارانسی کورٹ نے مسلم فریق کی اس عرضی کو خارج کر دیا، جس میں 8 ہفتہ بعد سماعت کی گزارش کی گئی تھی۔ بعد ازاں مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کیلئے ہندو فریق کی عرضی پر وارانسی کورٹ نے مسلم فریق کو نوٹس جاری کر ان کا رد عمل مانگا، اور پھر آئندہ سماعت کیلئے 29 ستمبر کی تاریخ مقرر کی۔گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری معاملے میں ہندو فریق کے وکیل وشنو شنکر جین کا کہنا ہے کہ ہم کاربن ڈیٹنگ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسلم فریق کا کہنا ہے کہ یہ ایک فوارہ ہے۔ ایک خود مختار باڈی کو اس کی جانچ کر کے حقیقت سے پردہ اٹھانا چاہیے۔ عدالت نے کاربن ڈیٹنگ کیلئے ہماری درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے اور مسلم فریق سے اپنی بات رکھنے کیلئے کہا ہے۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ 29 ستمبر کو نمٹارا ہوگا۔


Recent Post

Popular Links