اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech September 21st 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مدرسہ عربیہ دارالفرقان میں پھر سے شعبہئ حفظ
بنگلورو (راست) مدرسہ عربیہ دارالفرقان محلہ بیرسندرا، مسلم کالونی جئے نگرمیں دینی خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔ اراکین مدرسہ اور فاضل اساتذہ کی نگرانی میں صبح وشام لڑکے اور لڑکیاں دینی تعلیم وتربیت سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ ”شعبہئ حفظ“ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی بنا پر سبھی دینی مدارس کی طرح شعبہئ حفظ مع قیام وطعام بہت زیادہ متاثرہوا۔ اب حالات سازگار ہونے پر پھر سے مدرسہ کی کمیٹی اورمحلہ والوں نے حفظ کا شعبہ کھول نے کاا رادہ کیا ہے۔ مدرسہ عربیہ مشکوٰۃ العلوم تارا منڈل کی نگرانی اور ہماری سرپرستی میں حفظ کا مدرسہ 2/اکتوبر2022ء بروز اتوار بوقت بعد نماز عصرشروع ہورہا ہے۔ خواہش مند اورحفظ کے شوقین احباب اول وقت میں اپنے بچوں کو جن کی عمر دس تا چودہ سال ہو اور ناظرہ قرآن پڑھا ہوا ہو داخلہ کروائیں۔ آفس میں اپنا نام درج کروائیں۔ مدرسہ میں قیام وطعام، علاج ومعالجہ بغیر فیس کے ہوگا۔ نوٹ محلے کے لئے غسال اور غسالہ کی ضرورت ہے (میاں بیوی ہوں تو اچھا ہوگا)
بزم گلزار ادب چن پٹن کا طرحی نعتیہ مشاعرہ
چن پٹن۔20/ستمبر (راست)ماہ ربیع الاول میں میلاد النبیؐ کی مناسبت سے بزم گلزار ادب چن پٹن کا طرحی نعتیہ مشاعرہ بروز ہفتہ 22/اکتوبر2022 بعد نماز مغرب منعقد ہے۔مصرعہ طرح ہے ”شفیق و مونس و غمخوار حالِ بے کساں آیا“۔ (قافیہ: کساں، ردیف: آیا) شمع رسالت ؐ کے پروانوں اورادب نواز سامعین سے شرکت کی گزارش ہے۔ مقام مشاعرہ کا اعلان اگلے اعلان میں کیا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لئے رابطہ سید برہان الدین ذوق سے 9008829689 پر رابطہ کریں۔

 


Recent Post

Popular Links