بی بی فاطمہ آئی ٹی آئی میں کانووکیشن سرٹی فکیٹ تقسیم

بنگلور 20ستمبر (راست) بی بی فاطمہ آئی ٹی آئی نمبر 5 جامعہ ایجوکیشن کامپلکس الیاس نگر،بنگلور میں پاس آؤٹ کے اعزاز گرائجویشن ڈے کے طور پر منعقد کیاگیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی پرنسپل اور صدر و سکریٹری بھی شامل تھے۔ ایچ بسوا راج سابق کارپوریٹر بی بی ایم پی،جوائنٹ ڈائرکٹر ٹیکنیکل بورڈ، کرنل سید عبدالحکیم، محمد فاروق پیش امام جامع مسجد الیاس نگر، عثمان شریف سکریٹری جامعہ مسجد،عبدالشکور خزانچی جامع مسجد الیاس نگر، مجیب النساء ہیڈ مس گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول الیاس نگر، تقیہ یاسمین جان سکریٹری بی بی فاطمہ ایجوکیشن ایم اے حوالدار پرنسپل ان تمام نے تقریر میں آئی ٹی آئی پاس آؤٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ہر سال وشوکرھن دیوس پرآئی ٹی آئی پاس آؤٹ کے لئے کانووکیشن سرٹی فکیٹ دینے کا پیغام وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کو اہمیت دی تھی۔ صنعتی تربیتی ادارے، افرادی قوت فراہم کرکے ملک کے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والوں پر تربیت یافتہ افراد کو تعلیم کے حصول کے لئے پرسٹیج اور برانڈ کو جوڑے کے منعقد کے لئے آئی ٹی آئی پاس آؤٹس کو کانووکیشن سرٹی فکیٹ سے نوازاگیا۔ انہوں نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرسال کی طرح اس سال بھی تمام طالب علم نے اپنی لگن اور جدوجہد کے مدد سے کامیابی حاصل کی ہے۔ تمام طلبا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے ہاں ٹریننگ حاصل کرکے مہارت پائی ہے۔ تقاریر کے بعد 65طلبا کو سرٹی فکیٹ سے نوازاگیا۔ سرٹی فکیٹ حاصل کرنے کے بعد بہت خوش گوار منظر تھا۔ اس جلسہ میں کانووکیشن سرٹی فکیٹ حاصل کئے طلباء نے بھی اظہارخیال کیا اورکہا کہ آئی ٹی آئی کی کیا اہمیت ہے آج ہمیں معلوم ہوا ہے۔ اس اجلاس کا آغاز قرأت سے ہوا۔ استقبالیہ کلمات تقیہ یاسمین نے ادا کئے۔ اجلاس کا اختتام قومی ترانہ کے ساتھ ہوا۔