ہر طبقے کو قومی دھارے سے جوڑنا وزیراعظم کا ہدف: امیت شاہ

RushdaInfotech September 19th 2022 urdu-news-paper
ہر طبقے کو قومی دھارے سے جوڑنا وزیراعظم کا ہدف: امیت شاہ

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔مسٹر شاہ نے یہ بات اتوار کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ہفتہ بھر کے مختلف پروگراموں کے حصہ کے طور پر منعقدہ کچی آبادیوں کی دوڑ کو جھنڈی دکھاتے ہوئے کہی۔انہوں نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہاکہ ”بھارتیہ جنتا پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی جی کے یوم پیدائش کو خدمت کی منفرد علامت کے طور پر سیوا پکھواڑا کے طور پر منا رہی ہے۔ جس کے تحت آج وزیر اعظم نریندر مودی کراس کنٹری سلم رن کا آغاز کیا گیا۔مسٹر شاہ کہا کہ نریندر مودی جی کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو مرکزی دھارے سے جوڑنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بی جے پی نے اس ریس کا انعقاد کیا ہے، جس میں دہلی کی کچی بستیوں اور دیگر علاقوں کے ہزاروں بچے تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں گے اور ان کا اعتماد بھی بڑھے گا۔


Recent Post

Popular Links