اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ19ستمبر بروز پیر بعد نماز مغرب”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
جلسہ افتتاح تعمیر جدید نئی مسجد
مسلم سنت جماعت بلنجپور
بنگلورو۔18ستمبر (راست) اطلاع دی جاتی ہے کہ مسلم سنت جماعت بلنجپور کے زیر اہتمام بروز اتوار 25ستمبر 2022ء صبح گیارہ بجے بدست مبارک حضرت امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد خان رشادی، مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور افتتاح عمل میں آئے گا۔ اس مبارک موقع پر مولانا عبدالحمید باقوی شیخ الجامعہ باقیات الصالحات ویلور، مولانا کاکاانیس احمد عمری نائب معتمد، جامعہ دارالسلام،عمرآباد، مولانا عبدالتواب رشادی مہتمم دارالعلوم فیض الاسلام، اسماعیل پیٹ، بلنجپور، مولانا قاری امتیاز احمد رشادی، مہتمم مدرسہ رشیدیہ ویلور،مولانا احمد ثمال رشادی نائب مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور،مولانا شرف الدین باقوی خطیب وامام نئی مسجد بلنجپور اور دیگر علماء کرام اپنے اپنے مخصوص انداز میں جلسہ سے خطاب فرمائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے حافظ وی آر ہارون سے اس نمبر پر 9731310919رابطہ کریں۔