اعلانات ومراسلات

مسجدِ معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ میں
تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست) ہراتوار بعد نماز ظہر مسجد ِ معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ،بنگلورمیں مولانا مفتی سید عطاء اللہ ندوی قرآن ِ کریم کی تفسیر بیان کرتے ہیں اور حالاتِ حاضرہ کے تقاضوں کے مطابق قرآنِ پاک کی روشنی میں مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔ برادرانِ اسلام سے درخواست ہے کہ مجلس ِ قرآن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ (صدر،سکریٹری ومجلس ِ منتظمہ)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) بروز اتواربعد نماز ظہر ”مسجد کوثر“ کوثر نگر بنگلور میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ برادران اسلام اور خصوصاً اہل محلہ سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
آج مودی مسجد میں تفسیرقرآن کریم
بنگلور۔28/اگست (راست) بروز اتوار بعد نماز مغرب مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن بنگلورمیں تفسیر قرآن کریم کی مجلس منعقد ہوگی۔ مفسرقرآن مولانا محمد ادریس القاسمی تفسیرقرآن کریم بیان کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔ (نوٹ: خواتین حضرات کے لئے پردہ کا معقول نظم ہے (منتظمہ کمیٹی)
مسجدمنہاج میں تفسیرقرآن
بنگلورو(راست) بروز اتوار مسجد منہاج، منہاج نگر،بنشنکری،بنگلورمیں بروز اتوار بعدنماز ظہرمفتی تاج الدین مکی تفسیرقرآن مجید بیان کریں گے -برادران اسلام سے التماس ہے کہ تفسیرقرآن مجید میں شرکت کرکے استفادہ کریں -(سیدتاج الدین)
سخابیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو۔(راست) بروز اتوار18/ستمبر صبح10/بجے تا ظہر محبوب بیگ کی زیرنگرانی مسجد القیوم امرجوتی لے آؤٹ بنگلور تھنی سندرا میں سخا بیت المال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیاگیا ہے۔ اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ اورعورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مندوں سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ (عبدالحفیظ رشادی،صدر سخابیت المال بنگلور) موبائل:9341884200
خانقاہ وارثیہ میں اربعین ضیافت عام
بنگلورو(راست)ہرسال کی طرح امسال بھی خانقاہ وارثیہ بنگلور میں 41ویں مجلس اربعین (چہلم) امام حسینؑ کا اہتمام بروز اتوار 18/ستمبر بعد نماز مغرب کیاگیا ہے۔ آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ ذکر درود پاک کے بعد بعنوان ”سیدانیان کربلا میں آمد“ پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری صاحب کی تقریر ہوگی۔ بعد از مرثیہ ونوحہ خوانی ہوگی۔۔ دعا سلام کے بعد تمام کے لئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔ تمام ارباب طریق سے شرکت کی گزارش ہے۔ (سید شبیر حسین سکریٹری)
مفت اسکن چیک اپ اور حجامہ کیمپ
بنگلور (راست) 19اور 20ستمبر 2022 بروز پیر اور منگل صبح 7بجے سے شام 7 بجے تک بمقام مدنی ہیلتھ کیئرسینٹر نزد بس اسٹانڈ، شیواجی نگر، بنگلور حجامہ کیمپ رکھا گیا ہے، بالخصوص عورتوں کی بیماریوں کے علاج کے لئے مسلم لیڈی ڈاکٹر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔نوٹ آنے سے پہلے وقت کا تعین ضروری ہے رابطے کیلئے فون نمبر 9035833358
بلکیرے میں عرس اعلیٰ حضرت
ہنسور (راست) بروزاتوار18/ستمبربعدنمازمغرب امام اہلسنت،مجدددین وملت،اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان قادری بریلوی کاعرس ”جامع مسجداہلسنت والجماعت بلکیرے،ہنسورتعلق،ضلع میسور“میں بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ منعقدہے جس میں مقررخصوصی خلیفہئ مفتی محمداسلم مصباحی (چیف قاضی ادارہ شرعیہ مرکزجامعہ حضرت بلال)کاخطاب ہوگااورمولانا مغیث رضاقادری بنارسی نعت ومنقبت کے گلدستے پیش کریں گے۔اس موقع پربلکیرے سے عمرے کے لئے حرمین شریفین جارہے زائرین کی گلپوشی بھی کی جائے گی۔ تمام احباب سے شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔ (محمدفیاض عالم قادری،فیضان غریب نواز ٹرسٹ،بلکیرے،ہنسور)