اعلانات و مراسلات

مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔
(محمد افسر،صدر)
محمد علی ہال میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلور میں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سالوں سے چل رہا ہے۔ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا بہترین انتظام ہے۔(ادارہئ تفسیر قرآن عظیم)
مودی مسجد میں درس حدیث
بنگلورو۔(راست) گذشتہ چند سالوں سے تسلسل کے ساتھ مودی مسجد ٹاسکر ٹاؤن، شیواجی نگر بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا حافظ محمد فرید الدین عمری مدنی، ناظم مدرسہ رحمانیہ عربیہ کمبی پور،اپنے عام فہم انداز میں درس حدیث دے رہے ہیں اور حالات حاضرہ کے دینی مسائل پر بیان کررہے ہیں۔تمام سے اس بابرکت مجلس میں شرکت فرما کر استفادہ کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم ہے۔ (مجلس منتظمہ۔ مودی مسجد)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)مکہ مسجد،نیلسندرا،بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کیلئے پردہ کا نظم ہے۔تمام سے استفادہ کی گزارش ہے۔
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست)مؤرخہ16/ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکز المعارف منہاج نگر بنگلور میں تفسیر قرآن کریم کی بابرکت مجلس منعقد ہے، جس میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر بنگلور) تفسیر بیان کریں گے۔تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مجلس قرآن مجید
بنگلور۔(راست) مسجد عائشہ منگمنا پالیہ،بومنہلی بنگلور میں گزشتہ کئی سالوں سے مجالس تفسیر قرآن مجید کا مبارک سلسلہ جاری ہے۔ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن بسم اللہ نگر،بنگلورو صدر جمعیۃ علماء کرناٹک مؤرخہ 16/ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء 8:45 تا9:50بجے حالات حاضرہ کی روشنی میں قرآن مجید کی تفسیر فرمائیں گے۔ تمام برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ مستورات کے لئے بھی پردہ کا معقول انتظام ہے۔
سنی جامع مسجد بارلین میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست)مؤرخہ 16ستمبر بروز جمعہ شب کے 9بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور مولانا احمد اللہ خان مظہر صدیقیؒ کے فرزند امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرما کر سعادتوں سے مالامال ہوں۔ (مجلس منتظمہ سنی جامع مسجد بارلین ودرگاہ حضرت خواجہ نظر اولیاءؒ، میسور روڈ بنگلور۔(
درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ ؒ میں گیارھویں شریف وضیافت عام
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ بتاریخ16/ستمبر2022ء، بوقت بعد نماز مغرب،، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ سیدنا غوث الاعظم دستگیر ؓ کی گیارھویں شریف منائی جارہی ہے۔ حضرت قاری صوفی ولی با قادری،فاتحہ خوانی و دعاء فرمائیں گے۔ یہ کاروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدر رحمت اللہ شریف، سکریٹری عبدالعلیم مجلس منتظمہ و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔(عبدالعلیم، سکریٹری)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ (صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
مسجد عبدالسبحان میں محمد عمر جونپوری کا خطاب
بنگلورو۔(راست) مسجد عبدالسبحان بی ٹی ایم لے آؤٹ نزد وزدم انٹرنیشنل اسکول بنگلور میں بروز جمعہ بتاریخ 9ستمبر 2022ء کو حضرت مولانا مفتی عمر جونپوری،خلیفہ حضرت امیر حسن صاحب ؒ کا نماز جمعہ سے قبل 1بجے خطاب ہوگا۔ تمام احباب سے شرکت کی گزارش ہے۔ (منتظمین مسجد ہٰذا)
گنڈل پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ
گنڈل پیٹ۔(راست) مؤرخہ 18ستمبر بروز اتوار مسجد لبابین، ٹیپو سرکل، گنڈل پیٹ چامراج نگر ضلع فوراً بعد نماز مغرب جلسہ اصلاح معاشرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صدارت مولانا مفتی محمد جابر صدیقی وقاسمی، امام وخطیب جامع مسجد گنڈل پیٹ کی ہوگی۔ مہمان مقرر مولانا پی ایم محمد مزمل رشادی، خطیب مسجد عمرفاروق، گوری پالیہ بنگلور ہوں گے۔ مستورات کے لئے پردہ کا معقول انتظام ہوگا۔ (اراکین کمیٹی مسجد لبابین)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد زکریا قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر قرآن کریم بیان فرمارہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے بھی شرکت کی درخواست ہے۔(کمیٹی مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور)
حضور تاج السنہ کی بنگلورآمد
بنگلور۔(راست) رضا فاؤنڈیشن کی دعوت پر خانوادہئ اعلیٰ حضرت کے چشم وچراغ خطیب مولانا محمد توصیف رضا خان رضوی قادری بریلی شریف بانی وسربراہ جامعہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف وبانی امام احمد رضا سنی مسلم ٹرسٹ دہلی کی ریاست کرناٹک میں 29 ستمبر سے 5 اکتوبر تک، 8 روزہ دورہ ہونے جارہا ہے، حضرت کا قیام شہر بنگلور میں محمد موسیٰ رضوی کے دولت کدہ میں رہے گا، خواہش مند حضرات حضرت کی تاریخ کے سلسلے میں مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ 9844123330 (رضا فاؤنڈیشن، بنگلور)
ڈاکٹر بی شیخ علی اور اقبال فہمی
میسورو۔(راست) در س اقبال میسور کے زیر اہتمام ”بیاد بی شیخ علی“ پروگرام مؤرخہ 18 ستمبر بروز اتوار، وقت3:30تا عصر مقام اعظم بیت المال لائبریری ہال، اشو کہ روڈ، میسور (مینا بازار کے پیچھے) منعقد ہے۔صدارت پروفیسر ریاض احمدسکریٹری اعظم بیت المال میسور کی ہوگی۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد حاذق ندوی ”اقبالیات پر بی شیخ علی کی خدمات“ کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کریں گے۔نیز ڈاکٹر انیس احمد(چیر مین ہو یا پبلک اسکول والانصار اسپتال)اپنے تاثرات کا اظہار فرمائیں گے۔ خواتین کے لئے بھی شرکت کا انتظام ہے۔(اراکین درس اقبال میسور)
ریاستی سطح پر 10روزہ طبی بیداری مہم
بنگلورو۔(راست) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن،کرناٹک کے زیر اہتمام 16تا 25ستمبر 2022ء ریاست کے اساتذہ کے لئے 10روزہ طبی بیداری مہم بعنوان ”ہیلتھی ٹیچر۔ہیلتھی ایجوکیشن“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تمام اساتذہ سے اس مہم میں حصہ لینے کی گزارش ہے۔