برطانیہ کی مہارانی ایلزبتھ کی طبیعت ناساز، پورا ملک فکر مند
RushdaInfotech
September 9th 2022
urdu-news-paper

لندن۔8ستمبر(ایجنسی)برطانیہ کی مہارانی ایلزبتھ کی طبیعت ان دنوں ٹھیک نہیں چل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اور اس کو لے کر پورا ملک فکرمند ہے۔ بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ مہارانی ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں ہیں، کیونکہ ڈاکٹر ان کی صحت کو لے کر کافی فکر مند ہیں۔ برطانیہ کی نومنتخب وزیر اعظم لز ٹرس نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ سبھی مہارانی کی خراب طبیعت کو لے کر فکر مند ہیں۔