اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech September 6th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مسجدہلال ہچ بی آرلے آؤٹ بنگلورمیں تفسیر
بنگلورو(راست) مسجدہلال ہچ بی آرلے آؤٹ بنگلورمیں ہر منگل بعد نماز عشاء مفسر قرآن مولانا عرفان احمدرشادی بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور تفسیر قرآن مجید کریں گے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ شرکت کریں اور ثواب دارین حاصل کریں (ٹی ایم عبدالرزاق)
خانقاہ ویلور گنتکل میں ذکر قادریہ
بنگلورو۔ (راست) مولوی ابو ناصر قطب الدین سید شاہ محمد باقر قادری قطب ویلور ضلع اننت پور (اے پی) میں مولانا حافظ محمد ابراہیم لطیفی کی زیرسرپرستی گزشتہ 30سال سے ہر ماہ ذکرقادریہ کی محفل منعقد کی جاتی ہے۔ لہٰذا اس ماہ بروز چہارشنبہ 7/ستمبر بعد نماز مغرب محفل منعقد ہے۔ برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرماکر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔ (الحاج سید نذیر احمد قادری البغدادی)
موبائل فون مرمت کی تربیت
بنگلورو۔(راست) حکومت ہند کے ایک ماتحت ادارے پلس ٹون انڈسٹریز کی جانب سے روزگار پرمبنی 4/ہفتہ کا تربیتی پروگرام 12/ستمبر 2022 سے شروع ہورہا ہے۔ پلس ٹون کے ڈائرکٹر، ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سامی ناتھن نے بتایا کہ پہلی بیاچ کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے تحت موبائل فون سافٹ ویر اور ہارڈویرکی مرمت، تمام اقسام کے موبائل فون کی مرمت بشمول اسمارٹ فون کی تربیت دی جائے گی۔ بیرونی مقامات کے امیدواروں کو رہائش کا انتظام کیا جائے گا اور مستحق امیدواروں کو ٹول کٹ دی جائے گی۔ ایس ایس ایل سی، پی یو سی کامیاب اورناکام، آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈرس، داخلہ لے سکتے ہیں۔ داخلہ کی آخری تاریخ10/ستمبر 2022بروز ہفتہ ہے مزیدتفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ 9535142052

 


Recent Post

Popular Links