افغانستان میں 5.3کی شدت کا زلزلہ، 6 افراد لقمہ اجل
RushdaInfotech
September 6th 2022
urdu-news-paper

کابل، 5ستمبر (ایجنسی) افغانستان میں رات گئے رونما ہونے و الے 5.3 کی شدت کے زلزلے سے ابتدائی معلومات کے مطابق 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ملک کے مشرقی صوبے قونار کے صوبائی کلچرل ڈائریکٹر نجیب اللہ حنیف نے اعلان کیا کہ زلزلہ قونار کے ضلع نور گل میں آیا۔زلزلے میں پر 6 افراد کی جانیں جانے اور 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دینے والے حنیف نے بتایا کہ زلزلے سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔