کرناٹک چترا کلا پریشت میں انڈین ہاٹ فیسٹیول کا انعقاد
RushdaInfotech
September 4th 2022
urdu-news-paper

بنگلور:3ستمبر(راست)2ستمبر سے 11ستمبرتک دس دنوں تک کرناٹک چتراکلا پریشت میں انڈین ہاٹHHATفیسٹیول کا انعقاد کووڈ کے پھیلا ؤکے خلاف تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انڈین ہاٹ فیسٹیول میں ملک بھر سے100+سے زائد اسٹالز اور کاریگر شامل ہیں،جو براہ راست صارفین تک پہنچنے کیلئے اپنے فن اور دستکاری کی نمائش کرتے ہیں۔ نمائش میں گھر کی سجاوٹ، باغیچے کی سجاوٹ، ہینڈلوم کی ساڑیاں، کرتے اور زیورات، دستکاری کے نمونے، کھلونے اور ملبوسات، آرٹ ورک، فرنیچر، چٹائیاں اور چینی مٹی کے برتن کی اشیا پیش کی جائیں گی۔ مزید تفصیلات کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں 6364685716۔