بیٹیوں کو عزت دینے میں ناکام مدھیہ پردیش حکومت۔کمل ناتھ

بھوپال، 30اگست(یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے قومی جرائم ریکاڈ بیورو (این سی آر بی) کی تازہ رپورٹ کے بہانے مدھیہ پردیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاستی حکومت بیٹیوں کو عزت دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔مسٹر کمل ناتھ نے اپنے سلسلہ وارٹو یٹ میں کہا کہ این سی آر بی کی تازہ رپورٹ نے ایک بار پھر ریاستی حکومت کے گڈ گورننس کے تمام دعوے کا پول کھول دیا ہے۔ مدھیہ پردیش معصوم لڑکیوں کی عصمت دری میں ملک میں اول ہے۔ اس پر یہ داغ بھی تک برقرار ہے۔انھوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق قبائلی طبقہ اور دلتوں کے خلاف ظلم میں بھی مدھیہ پردیش اوپر آیا ہے۔ سال 2020کے موازنہ میں 2021میں ایس سی ایس ٹی کے طبقہ کے خلاف معاملہ 9.38فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ خود کشی کے معاملہ میں بھی مدھیہ پردیش میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت گزشتہ 16سالوں کے ترقی اور گڈ گورننس کے دعووں کی حقیقت ہے۔آج مدھیہ پردیش میں کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ہے۔