یوگی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کی دی ہدایت

RushdaInfotech August 31st 2022 urdu-news-paper
 یوگی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کی دی ہدایت

لکھنؤ۔30اگست(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں بندیل کھنڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے وزراء کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور ہوائی جائزے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی دفتر کے ذرائع نے منگل کو بتایا کہ اس ضمن میں یوگی کی ہدایت پر ریاست کے جل شکتی وزیر سوتنتر دیو سنگھ بندیل کھنڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی جائزہ لے کر حالات کا معائنہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھاری بارش ہونے اورراجستھان سے باندھوں میں اضافی پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ریاست کی اہم ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان کو پہنچ گیا ہے۔ اس وجہ سے بندیل کھنڈ سمیت مختلف علاقوں میں سیلاب کے سے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر کابینی وزیر سوتنتر دیو سنگھ ریاست کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اس ضمن میں وہ بندیل کھنڈ کا ہوائی معائنہ کریں گے۔


Recent Post

Popular Links