انکیتا کے ساتھ حیوانیت کرنے والے کو جلد سزا ملنی چاہئے۔راہل

RushdaInfotech August 31st 2022 urdu-news-paper
انکیتا کے ساتھ حیوانیت کرنے والے کو جلد سزا ملنی چاہئے۔راہل

نئی دہلی، 30 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ جھارکھنڈ کی انکیتا کے ساتھ جو حیوانیت ہوئی وہ شرمناک ہے اور ملزم کو جلد از جلد سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ظلم کرنے والوں کی وجہ سے ہر ہندوستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کو تحفظ کا ماحول فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ملزمان کو جلد از جلد سزا دی جانی ضروری ہے۔مسٹر گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا:انکیتا کے ساتھ حیوانیت کے بعد اس کی موت نے ہر ہندوستانی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ آج ملک میں خواتین کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انکیتا اور اس کے خاندان کو انصاف اسی وقت ملے گا جب اس ظلم کے قصورواروں کو جلد از جلد سخت سزا ملے گی۔خیال رہے کہ جھارکھنڈ کے دمکا میں 23 اگست کو 12ویں کلاس کی طالبہ انکیتا کو اس کے پڑوس میں رہنے والے ایک سنکی نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ وہ کافی عرصے سے انکیتا پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔


Recent Post

Popular Links