مدھیہ پردیش نہیں چھوڑسکتا۔کمل ناتھ
RushdaInfotech
August 26th 2022
urdu-news-paper

بھوپال: 25/اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے پارٹی کے صدر کے طور پر ان کا نام آنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کہا کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں چھوڑیں گے۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مدھیہ پردیش نہیں چھوڑیں گے۔ایک شخص، ایک عہدے کے فارمولے پر انہوں نے کہا کہ بہت سے ایم ایل اے ایسے ہیں جو ایک سے زیادہ عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہاں نیا ضلعی صدر ہوگا۔دھار ضلع میں کارم ڈیم کے ٹوٹنے کے سوال پر انہوں نے الزام لگایا کہ مٹی کا ڈیم بنایا گیا تھا جو ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاوضہ کب ملے گا، متاثرین کو کچھ معلوم نہیں۔