بی جے پی نے عآپ ایم ایل اے کو توڑنے کیلئے رقم کی پیشکش کی:اے اے پی

RushdaInfotech August 25th 2022 urdu-news-paper
بی جے پی نے عآپ ایم ایل اے کو توڑنے کیلئے رقم کی پیشکش کی:اے اے پی

نئی دہلی-24اگست (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر پارٹی میں شامل ہونے کیلئے عام آدمی پارٹی کے چار ممبران اسمبلی کو20-20کروڑ روپے کی پیشکش کا الزام لگایا-راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایم ایل اے کو بی جے پی میں شامل نہ ہونے کی صورت میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جانچ کی دھمکی بھی دی گئی تھی-مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر اجے دت، مسٹر سنجیو جھا، مسٹر سومناتھ بھارتی اور مسٹر کلدیپ سے بی جے پی لیڈروں نے رابطہ کیا-انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسودیا کو دھمکی دینے کی کوشش کی اور اب دہلی کے ایم ایل اے کے بارے میں وہی حربے اپنا رہے ہیں - وہ ایم ایل اے کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں - ایجنسیوں کی جانب سے انہیں زیر تفتیش لاکر تحقیقات کی دھمکیاں دی جارہی ہیں - پریس کانفرنس کے دوران عام آدمی پارٹی کے چاروں ممبران اسمبلی موجود تھے، جنہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی-بی جے پی سے ان کے دوست لیڈر نے پارٹی میں شامل ہونے کیلئے20کروڑ روپے کی پیشکش کی اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوتے ہیں تو ان کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی کی جانچ شروع کی جائے گی-مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے پر بی جے پی کے کامیاب تجربے کے بعد اب سیسودیا اور ہمارے ایم ایل اے پر ان کا تجربہ ناکام ہواہے -مسٹر سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ اگر آپ پارٹی چھوڑتے ہیں تو آپ کو20کروڑ روپے ملیں گے، اگر آپ مزید ایم ایل اے کو توڑتے ہیں تو آپ کو25کروڑ روپے ملیں گے - وہ یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ20-25/ ایم ایل اے ان کے رابطے میں ہیں - دریں اثنا، مسٹر سیسودیا نے ٹویٹ کیا کہ ان کے پارٹی نہ چھوڑنے کے بعد اب بی جے پی اے اے پی ایم ایل اے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے -
اروند کجریوال شہید بھگت سنگھ کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں - وہ اپنی جان دے دیں گے لیکن انہیں دھوکہ نہیں دیں گے - سی بی آئی اور ای ڈی سے آپ کا خوف بیکار ہے -اس ہفتے کے شروع میں مسٹر سیسودیا نے الزام لگایا کہ انہیں بی جے پی سے پیغام ملا ہے کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کے خلاف تمام مقدمات بند کر دیے جائیں گے -مسٹر سیسودیا پر سی بی آئی نے 19/اگست کو دہلی کی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں چھاپہ مارا تھا-واضح رہے کہ دہلی حکومت نے نئی ایکسائز پالیسی کو واپس لے لیا ہے -


Recent Post

Popular Links