عمران خان پر لٹکی گرفتاری کی تلوار ایف آئی اے نے جاری کیا نوٹس

RushdaInfotech August 21st 2022 urdu-news-paper
عمران خان پر لٹکی گرفتاری کی تلوار  ایف آئی اے نے جاری کیا نوٹس

اسلام آباد:20/اگست(ایجنسی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی اعلیٰ جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہونے اور غیر قانونی فنڈنگ کے معاملہ میں اس کے نوٹس کا جواب نہیں دینے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ہفتہ کو یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ پاکستان کے اخبار دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)نے جمعہ کو اس حوالے سے عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کیا ہے۔دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو پہلا نوٹس گزشتہ بدھ کو بھیجا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ خبر میں ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حتمی فیصلہ تین نوٹس جاری کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کی پارٹی سے تعلق رکھنے والی 5کمپنیوں کا پتہ لگا ہے، جو امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اوربلجیم میں کام کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں ان کمپنیوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اس مہینے کی شروعات میں پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو ہندوستانی نژاد کاروباری سمیت 34 غیر ملکی شہریوں سے قواعد کے خلاف فنڈز موصول ہوئے ہیں۔


Recent Post

Popular Links