اعلانات و مراسلات

مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) مؤرخہ15/اگست بروز پیر بعد نماز مغرب”مودی مسجد“ ٹاسکر ٹاؤن شیواجی نگر میں مفسر قرآن مولانا محمد ادریس القاسمی (خطیب مسجد بیوپاریاں شیواجی نگر) تفسیر قرآن کریم بیان کریں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے شرکت کی پُرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام ہے۔(ادارہئ قرآن سنٹر،بنگلور)
مسجد عمر فاروق کے نزد جلسہ جشن آزادی
بنگلورو۔(راست) اصلاع معاشرہ ایجوکیشنل اینڈ چاری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے 75واں جشن آزادی مؤرخہ 15/ اگست بروز پیر صبح 10بجے بمقام نزد مسجد عمر فاروق،عیدگاہ محلہ، ڈی جے ہلی بنگلور منایا جائے گا۔ صدارت مولانا محمد شفیع اللہ منیری رحیمی، امام وخطیب مسجد عمر فاروق کی ہوگی اور سید انظر شاہ قاسمی کا خطاب ہوگا۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(اصلاح معاشرہ ایجوکیشنل اینڈ چاری ٹیبل ٹرسٹ)
مسجد طٰہٰ میں جشن آزادی تقریب
بنگلورو۔(راست) مدرسہ طٰہٰ،ڈی جے ہلی،بنگلور میں 15/ اگست بروز پیر صبح 8:15بجے ترنگا لہرایا جائے گا اور آزادی ہند میں مسلمانوں کا قائدانہ کردار عنوان پر مولانا پی ایم محمد مزمل رشادی والا جاہی کا خطاب ہوگا۔تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔
(صدر وسکریٹری وجملہ ارکین طٰہٰ ٹرسٹ)
جمعیت علماء کرناٹک چن پٹن کا اجلاس
چن پٹن۔(راست) جمعیت علماء کرناٹک، شاخ چن پٹن، رام نگرم ضلع کے زیر اہتمام مؤرخہ 15/ اگست 2022بروز دوپہر 2:30بجے تاعصر بمقام روبرو جمعیت دفتر، شیش محل، سید واڑی، چن پٹن، جنگ آزادی میں مسلمانوں کا کردار موضوع پر اجلاس منعقد ہے۔ صدارت مولانا مفتی محمد طاہر قریشی، صدر جمعیت علماء کرناٹک کریں گے۔ مقرر خصوصی مولانا مفتی محمد حسین معدنی قاسمی صدر جمعیت علماء بنگلور ہوں گے۔ اس موقع پر چن پٹن تعلقہ کے ان طلبہ کو جنہوں نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں 90فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کئے ہیں، خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔ تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔(جمعیت علماء کرناٹک۔ چن پٹن)
جامع مسجد نلمنگل میں جشن آزادی تقریب
نلمنگل۔(راست) سید شاہ صدر الدین درگاہ نلمنگل کے عقب میں 15/ اگست بروز پیر صبح 9بجے ترنگا لہرا یا جائے گا۔ اسی دن صبح 11بجے خون کا عطیہ اور طبی معائنہ کیمپ کا انتظام ہے۔ امسال پی یو سی میں کامیاب مسلم طلبہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی اور تہنیت پیش کی جائے گی۔ آزادی کے 75ویں سالہ کی یاد میں 70سال سے زیادہ عمر والوں کو بھی تہنیت پیش کی جائے گی۔ ساتھ میں شجرکاری کا انتظام ہے۔ اس موقع پر مسلم مجاہد آزادی کے فوٹوز کی نمائش رکھی گئی ہے۔ جامع مسجد اور وقف مشاورتی کمیٹی بنگلور ضلع کے صدر محمد ابراہیم، انصر، افسرپاشاہ، عزیز اور جاوید نے تمام سے شرکت کی گزارش کی ہے۔ (انصر)
جامع مسجد گوری پالیہ میں جشن یوم آزادی
بنگلورو۔(راست) مؤرخہ 15/اگست 2022ء یوم آزادی کے موقع پر ذمہ داران جامع مسجد گوری پالیہ، بنگلور نے صبح 9:30بجے نے ایک پروگرام منعقد کیا ہے جس میں مدرسہ حمایت القرآن جامع مسجد گوری پالیہ کے طلبہ وطالبات دلچسپ پروگرام پیش کریں گے۔ مہمان خصوصی سابق وزیر چارماج پیٹ حلقہ کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمد خان ہوں گے۔ محلہ کے مشہور اور نامی گرامی حضرات اور دیگر علماء کرام اسٹیج کی زینت بنیں گے۔ مولانا مفتی انعام الحسن شاہی وہاشمی امام وخطیب جامع مسجد گوری پالیہ یوم آزادی کے پیغام پر خطاب کریں گے۔ برادران اسلام اور نوجوانان ملت سے گزارش ہے کہ یوم آزادی کو اپنا حق سمجھ کر پروگرام میں شرکت فرما کر اسے کامیاب بنائیں۔