بائلا کی خلاف ورزی کرکے قرضہ تقسیم کیا جارہا ہے۔ وینکٹا شیوا ریڈی

RushdaInfotech August 13th 2022 urdu-news-paper
بائلا کی خلاف ورزی کرکے قرضہ تقسیم کیا جارہا ہے۔ وینکٹا شیوا ریڈی

سرینواس پور:12/ اگست (شبیر احمد) سابق رکن اسمبلی اور ضلع جنتادل (ایس) صدر جی کے وینکٹا شیواریڈی نے الزام لگایا کہ ڈی سی سی بینک کی جانب سے رکن اسمبلی کے آر رمیش کمار کی قیادت میں بائلا کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کو آپریٹیو اداروں کو قرضہ تقسیم کیا جارہا ہے۔ یہاں جنتادل (ایس) دفتر میں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وینکٹا شیوا ریڈی نے یہ الزام لگایا اور بتایا کہ 10/ اگست کو سرینواس پور آم منڈی میں منعقد قرضہ کی تقسیم کے پروگرام کے دوران تعلقہ کے یلدور، منگا نہلی، دلسنور اور اڈگل کو آپریٹیو اداروں کی حدود کے 376/استری شکتی سنگھا کیلئے 18.54کروڑ روپئے قرضہ تقسیم کیا گیا ہے۔انہو ں نے الزام لگایا کہ کو آپریٹیو اداروں کے سکریٹریوں پر دباؤ ڈال کر اراکین کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اور تقریب کیلئے 3.50لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ نبارڈ اور اپیکس بینک کی جانب سے جاری رقم سے ڈی سی سی بینک بلا سودی قرضہ جاری کررہا ہے لیکن رکن اسمبلی ذاتی طور پر قرضہ دئے جانے کا رویہ اپنا رہے ہیں۔استری شکتی سنگھا کیلئے قرضہ جاری کرنے سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن انہیں سیاست کیلئے استعمال کرنے کے وہ مخالف ہیں۔ اس موقع پر سابق ضلع پنچایت رکن توپلی آر نارائن سوامی، کونسلر وینکٹ ریڈی، اعجاز پاشاہ، سباریڈی، ہنو ودیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links