سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ

RushdaInfotech August 13th 2022 urdu-news-paper
 سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ

نیویارک:12/اگست(ایجنسی) مصنف سلمان رشدی پر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ تقریب کے دوران اسٹیج پر سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ آور نے سلمان رشدی کو گھونسے بھی مارے۔ رشدی اس تقریب میں لیکچر دینے والاتھا۔ حملے کے بعد زخمی سلمان رشدی کو فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یہ وہی سلمان رشدی ہے جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ایک واہیات کتاب لکھی تھی،جس کی پوری دنیانے مذمت کی تھی اور ایران نے قتل کا فتویٰ دیاتھا۔


Recent Post

Popular Links