اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech August 12th 2022 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

سنی جامع مسجد میں محفل ذکر
بنگلورو۔(راست) بروز جمعہ شب کے 9:00بجے بمقام سنی جامع مسجد بارلین، میسور روڈ بنگلور مولانا احمد اللہ خان مظہر صدیقیؒ کے فرزند امین اللہ خان قادری کی سرپرستی میں محفل ذکر منعقد ہے۔ برادران اسلام سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس نورانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرماکر سعادتوں سے مالا مال ہوں۔ (مجلس منتظمہ،موبائل9242282224 )
محمد علی ہال میں تفسیرقرآن کریم
بنگلورو۔(راست) یجمان محمد علی ہال، معسکر بنگلورمیں تفسیر قرآن کے درس کا سلسلہ تقریباً 70 سال سے چل رہا ہے۔ ہر جمعہ شب کے ساڑھے نو بجے سے تفسیر شروع ہوتی ہے۔ مفتی محمد اسلام انجم، خطیب وامام مسجد لبابین، کمرشیل اسٹریٹ تفسیر بیان کررہے ہیں۔ تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا انتظام ہے۔ (ادارہ تفسیر قرآن عظیم)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلور۔ (راست) بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد مرکزالمعارف منہاج نگر بنگلور میں مولانا محمد ادریس القاسمی، تفسیر قرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ لہٰذا تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اورقرآن کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ (ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
مکہ مسجد میں تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست) مکہ مسجد، نیلسندرا بنگلورمیں ہر جمعہ بعد نماز عشاء مولانا ڈاکٹر عبدالخالق مدراسی، قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ مستورات کے لئے پردہ کا نظم ہے۔ تمام سے استفادہ کی گزراش ہے۔ (سکریٹری:9886378626)
مسجد طٰہٰ میں تفسیر قرآن مجید
بنگلور۔ (راست) مسجد طٰہٰ ڈی جے ہلی میں تفسیر کلام پاک کا بابرکت سلسلہ ہر جمعہ بعد نماز عشاء جاری ہے جس میں مولانا عرفان احمد رشادی، بانی ومہتمم مدرسہ صفۃ النور بنگلور عام فہم انداز میں تفسیر کریں گے۔ برادران اسلام سے اس مجلس میں شرکت کی درخواست ہے۔(محمد افسر،صدر)
مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی کے دینی پروگرام
بنگلورو۔ (راست) ہر جمعہ مسجد معظم بی ٹی ایم لے آؤٹ بنگلور میں مولانا ڈاکٹر عبدالخالق ندوی چینئی سے تشریف لا رہے ہیں اور حالات ِ حاضرہ کے پیش نظر اہم ترین موضوعات پر آسان اور دلکش انداز میں قرآن کریم کی روشنی میں جمعہ کا خطاب فرماتے ہیں اور بعد نماز جمعہ3.30بجے تا اذانِ عصر خواتین اسلام کیلئے اصلاحی و تربیتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ برادرانِ اسلام و خواتین حضرات سے پر خلوص گزارش ہے کہ ان زرّین موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔(صدرو سکریٹری وجملہ اراکین مسجد معظم)
مجلس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔ (راست)مسجد عرفات،دیو سندرہ، کے آر پورم، بنگلور میں ہر جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد زکریا قاسمی صدر مفتی دارالافتاء مجلس تحقیق بنگلور تفسیر قرآن کریم بیان کررہے ہیں،جس میں امت کا ایک بہت بڑا طبقہ قرآنی علوم سے فیضیاب ہو رہا ہے۔ شرکت کی درخواست ہے۔(مسجد کمیٹی)
صحابی رسول حضرت تمیم انصاریؓ کے آستانہ میں محفل ذکر
بنگلورو(راست) آستانہ حضرت تمیم انصاری کولم شریف، مدراس میں ہر ماہ چاند کے13تاریخ کو ایم سکندرمستان کی جانب سے تقریباً 25سال سے محفل ذکر ہورہا ہے۔ انشاء اللہ 12-08-20222بعد نماز عشاء محفل ذکرمنعقد ہے۔ تمام اہل ایمان سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس نورانی وعرفانی محفل میں مع دوست واحباب شرکت فرماکر دارین کی سعادتوں سے مالا مال ہوں۔ (نوٹ: درگاہ شریف شہر مدراس سے 35کلو میٹر پر ہے براڈوے بس اسٹانڈ سے ہر پانچ منٹ پر19PPX,109اور 19Gبسیں دستیاب ہیں (سید نذیر احمد قادری، موبائل:9342358997)
آج مسجد عتیق میں مولانا منصورپوری کا خطبہئ جمعہ
بنگلورو(راست) بروز جمعہ 13/محرم الحرام 1444ھ مطابق 12/اگست مسجد عتیق ٹیانگ گارڈن بنگلور میں مولانا سید سلمان قاسمی منصور پوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند کا خطاب ہوگا۔ نوٹ انشاء اللہ خطبہئ جمعہ 12:45بجے شروع ہوگا۔ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر پہنچ کر حضرت والا کے بیان سے مستفیض ہوں۔ (پیارے جان،9341247193)
بروز ہفتہ خون عطیہ کیمپ
بنگلورو(راست) آزادی کا امرت مہواتسو کے موقع پر بی ای ٹی سعا دت النسا ء ڈگری کا لج کی این ایس ایس اور یوتھ ریڈ کراس یو نٹ بالاشتراک دی لائف لائن فا ؤ نڈیشن اور مرسی مشن Mercy Missionبروز ہفتہ بتاریخ 13 اگست، 2022 صبح 10:30تا شام 4:30 بجے خو ن عطیہ کیمپ بمقام بی ای ٹی کا لج بسم اللہ نگر بنگلور 29 منعقدہے۔ حاصل کردہ خون، بذریعہ جیون رکشا بلڈکینسرکے مریضوں کے لئے مفت دیاجائے گا۔خواہشمند خو ن کا عطیہ دینے کے لئے اس لنک پر اپنی تفصیلا ت رجسٹر کر یں۔ https://forms.gle/f15m7a5GMtb2Mbuq8بی ای ٹی کا لج بسم اللہ نگر بنگلور 29 مزید جا نکا ری کے لئے نیچے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں۔9731947159
جلسہ عظمت ِامام حسین ؓوگیارھویں شریف ضیافت عام
بنگلورو(راست)آج بروز جمعہ 12/اگست2022ء، بعد نماز مغرب، بمقام درگاہ حضرت سید صفدر علی شاہ قادری ؒ و حضرت سید شمشیر علی شاہ قادریؒ و درگاہ حضرت کاس کے پیر ؒ، ٹیپو سلطان پیالیس روڈ، رائن سرکل، چامراج پیٹ میں جلسہ عظمتِ امام حسین ؓ ورفقائے کربلا ؓ وحضرت سیدنا غوث الاعظم دستگیر ؓ کی گیارھویں شریف کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مجلس ذکر فاتحہ خوانی کے علاوہ مولانا قاری صوفی ولی با قادری، متولی و سجادہ نشین درگاہ ھٰذا خطبہ جمعہ میں شان و عظمت امام حسین ؓ و اہلبیت ؓ اطہار کے عنوان پرخطاب کریں گے۔ یہ کارروائی دونوں درگاہ شریف وقف بورڈ ادارے کے صدر رحمت اللہ شریف، سکریٹری عبدالعلیم ومجلس منتظمہ و اراکین کمیٹی کی زیر نگرانی ادا کی جائے گی۔ ضیافت عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام برادران اسلام سے کثیر تعدادمیں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ نوٹ : خواتین کیلئے پردے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سخابیت المال کا مفت میڈیکل کیمپ
بنگلورو۔(راست) بروزہفتہ13/جولائی صبح10/بجے تا ظہر مدرسہ فیض القرآن شاداب نگر میں حافظ عبدالرحمن فیضی کی زیرنگرانی سخا بیت المال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیاگیا ہے۔ اس کیمپ میں عام بیماریوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ اورعورتوں کے لئے لیڈی ڈاکٹر کا بھی نظم رہے گا۔ ضرورت مندوں سے گزارش ہے کہ اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ (عبدالحفیظ رشادی،صدر سخابیت المال بنگلور، موبائل:9341884200)
مسجد حضرت توکل مستان ؒ میں عُرس نوری
بنگلورو(راست)12/اگست 2022ء بروز جمعہ رات 10:00بجے تا 2:00بجے رات،بمقام مسجد حضرت توکل شاہ مستانؒ کاٹن پیٹ،بنگلور،بہ اجازت منتظمہ کمیٹی،جماعت رضائے مصطفی شاخ بنگلور کے زیر اہتمام عرس شہزادہئ اعلیٰ حضرت،تاجدار اہلسنت،علامہ شاہ مصطفی رضا خان عرف مفتی ئ اعظم ہندؒمنایا جارہا ہے۔ شہر بنگلور کے مشہور ومعروف نعت خواں حضرات نعت خوانی ومنقبت خوانی کریں گے اور علماء اہلسنت کے بیانات ہونگے۔رات ایک بج کر اڑتیس منٹ پر قل شریف اورفاتحہ خوانی ہوگی۔تمام سے شرکت کی گزارش ہے۔(جماعت رضائے مصطفی شاخ بنگلور)


Recent Post

Popular Links