ملت اسکول میں جشن آزادی کے تعلق سے بیداری اجلاس

RushdaInfotech August 12th 2022 urdu-news-paper
ملت اسکول میں جشن آزادی کے تعلق سے بیداری اجلاس

کولار:11/ اگست (ظہیر عالم) آزادی کے امرت مہوتسوا کے پیش نظر جشن آزادی منانے بالخصوص مسلمانوں میں بیداری کیلئے ملت اسکول میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کا افتتاح ملت ٹرسٹ کے صدر کے افتخار احمد شریف اور سابق وزیر کے اے نثار احمد نے کیا۔ مہمانان خصوصی،ٹرسٹ کے شفیق احمد، نوید احمد، کلیم،شیخ فیاض الدین، فیاض عالم، آصف اللہ،کرشنے گوڈا ودیگر موجود رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افتخار احمد شریف نے کہا کہ امسال آزادی کے امرت مہوتسوا کے پیش نظر حکومت نے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ہر گھر پر قومی پرچم لہرانے کی آواز دی ہے۔ مسلمان شروع سے ہی جشن آزادی نہایت جوش وخروش کے ساتھ مناتے آرہے ہیں اور ملک کی آزادی کیلئے بھی مسلمانوں نے ہی سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،اس کے باوجود مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس مرتبہ مسلمان کثیر تعداد میں اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں۔ نثار احمد نے کہا کہ ملک کو آزادی حاصل ہوکر 75سال گزرنے کے باوجود ملک میں آزادی کا ماحول نہیں ہے، آج بھی فسادات جاری ہیں، فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان مسلمانوں کا بھی ہے اور ہم جوش وخروش کے ساتھ جشن آزادی منائیں گے۔ آج مسلم لڑکیاں،لڑکوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ اجلاس سے شیخ فیاض الدین، فیاض عالم، محبوب، کرشنے گوڈا نے بھی خطاب کیا۔


Recent Post

Popular Links