…اعلانات و مراسلات…

RushdaInfotech August 8th 2022 urdu-news-paper
…اعلانات و مراسلات…

ذکر شہدائے کربلا
بنگلورو۔(راست) مسجد قباء خلاصی پالیم بنگلور میں بروز منگل 9/اگست کو ذکر شہدائے کربلا مجلس منعقد ہے۔ بعد نماز مغرب درود ونعت پاک کی محفل ہوگی۔ حضرت محمد معین الدین اشرفی شہدائے کربلا پر خطاب کریں گے۔ عاشقان اہل بیت سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔ (نوجوانان اہل محلہ عاشقان اہل بیت خلاصی پالیم)
مسجد واحدنا گلشن بغداد میں جلسہئ ذکر سید الشہداء
بنگلورو۔(راست)8/ اگست بعد عشاء مسجد واحدنا گلشن بغداد،اے پی جے۔عبد الکلام مین روڈ، گووندپور بنگلو رمیں جلسہئ ذکر سید الشہداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انعقا د عمل میں آرہا ہے۔ مفتی محمد نعیم الدین (مُرادآباد یوپی) شہادت امام عالی مقام پر خصوصی خطاب کریں گے۔جلسہ کے بعد کھچڑا شریف کا اہتمام رہے گا۔مستورات کیلئے پردے کا معقول بندوبست رہے گا۔ عاشورہ کو بعد نماز ظہر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی ہوگی۔تمام حضرات سے شرکت کی گزارش ہے۔
(اراکین ونوجوانان اہلسنت مسجد واحدنا گلشن بغداد بنگلور۔45)


Recent Post

Popular Links