شہر کی پاکی صفائی کی جانب توجہ دینے افسروں کو ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

RushdaInfotech August 6th 2022 urdu-news-paper
شہر کی پاکی صفائی کی جانب توجہ دینے افسروں کو ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

چکبالاپور-5 /اگست(محمد جیلانی)ضلع کی ترقی کے لئے پاکی و صفائی اور صحت اہم ہے،اس لئے ہر شہر کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کے لئے افسران کو توجہ دینی ہوگی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر این ایم ناگراج نے شہر کا دورہ کرنے کے بعد کہی۔ انہوں نے شہر کے سنتے مارکیٹ میں پاکی و صفائی کا جائزہ لیا اور صفائی کرمچاریوں کی حفاظت اور صحت کے متعلق بات چیت کی اوراس سلسلہ میں توجہ دینے کے سلسلہ میں منسپل افسران کو ہدایت دی۔ انہوں نے صفائی کرمچاریوں کو اپنی صحت کی جانب توجہ دینے،ماسک، گلاؤز کا استعمال کرنے کی ہدایت دی اور دکانداروں سے کہاکہ دکانوں کے سامنے پاکی صفائی کو ترجیح دیں۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں سوکھا اور گیلا کچرا علاحدہ کرکے منسپلٹی کی گاڑیوں کے حوالے کریں، راستوں پر پھینکنے کی کوشش نہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے کئی وارڈ ز کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ نالوں اور راستوں پر پانی ٹھہرنے نہ دیں، کیونکہ پانی ٹھہرنے سے وبائی امراض پھیل سکتے ہیں۔انہوں نے شہر کے مختلف وارڈوں میں پارکوں کا بھی جائزہ لیااور ضروری ہدایات بھی دیں۔ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ کے سالڈ ویسٹ یونٹ کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر بھی ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پر پی ڈی و انچارج کمشنر رینوکا، ایگزی کیٹیو انجینئرنرسے گوڈا، سینئر ہیلتھ آفیسر سرینواس بابو سمیت دیگر موجود رہے۔


Recent Post

Popular Links