عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط ختم

RushdaInfotech August 5th 2022 urdu-news-paper
عمرہ زائرین کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط ختم

ریاض۔4 /اگست (ایجنسیز)سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق حکام نے عازمین کے لیے ریپڈ پی آر سی ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کردی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کردی ہے کہ دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مملکت میں داخلے کے لیے منفی پی آر سی ٹیسٹ کے نتائج کی مزید ضرورت نہیں ہوگی، تاہم زائرین عمرہ کے لیے کووِڈ میڈیکل انشورنس اسکیم حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔حکام نے عمرہ ویزا سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ زائرین سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ دیگر شہروں کا سفر بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایک اچھی خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ عمرہ پر آنے والے افراد سعودی عرب میں 90 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بیت اللہ کے گرد لگی رکاوٹیں بھی گزشتہ دنوں ہٹا دی گئی تھیں، جس کے بعد تمام عازمین عمرہ اور نمازی بیت اللہ کو چھونے کے علاوہ حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links