خانہ کعبہ کے اطراف کی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

RushdaInfotech August 4th 2022 urdu-news-paper
خانہ کعبہ کے اطراف کی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

ریاض/مکہ المکرمہ۔ 3اگست (آئی این ایس) صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عمرہ کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے شاہی منظوری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ مسجد حرام کے زائرین میں قیادت کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے، ان کی رسومات اور عبادت کو محفوظ اور اطمینان بخش روحانی ماحول فراہم کرنے کے جذبے کی عکاسی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدارت عامہ مسجد حرام میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں عمرہ زائرین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی 2020کو منگل کو کرونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ ان رکاوٹوں کا مقصد وبا کے دنوں میں حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنانا تھا۔اس دوران صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی رہ نمائی اور پیروی میں ادارے خانہ کعبہ میں حجر اسود کے قریب نماز کے اہتمام اور حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے محفوظ اور صحت مند روحانی ماحول کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ نمازی اور عازمین عمرہ سکون کے ساتھ عبادت ادا کرسکیں۔


Recent Post

Popular Links