نومنتخب نائب چیرمین اور جنرل سکریٹری کی درگاہ حضرت غوث شاہ ولی پر حاضری

RushdaInfotech August 3rd 2022 urdu-news-paper
نومنتخب نائب چیرمین اور جنرل سکریٹری کی درگاہ حضرت غوث شاہ ولی پر حاضری

بنگارپیٹ:2اگست(احسان اللہ۔نامہ نگار)حال ہی میں غنی محمد انور کو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کا نائب چیرمین اور کولار ضلع کیلئے نگران کار مقرر کیاگیا،ان کے علاوہ سید اقبال پروان کو کے پی سی سی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کا جنرل سکریٹری مقرر کیاگیا۔ان کی اس تقرری کے بعد درگاہ حضرت سید غوث شاہ ولی قلندر کمیٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیاگیااوران دونوں عہدیداروں کی گل پوشی کی گئی۔ اس سے قبل غنی محمد انور،سید اقبال پروان اور سعود عمران امریکہ نے درگاہ پر حاضری دی اور مزار پر چادر گل چڑھائی اور عوام کی صحت او ر خوشحالی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر درگاہ حضرت غوث شاہ کمیٹی کے صدر فضل الرحمن،نائب صدر نیاز،سکریٹری آفتاب حسین،محمد امیر،مجاہد خان،لیاقت علی،نظام باشاہ،مقصود،ذبیح اللہ اوردیگر موجو دتھے۔


Recent Post

Popular Links