یوم آزادی تقریب کی تیاریوں کا اجلاس سرکاری افسر برائے نام پروگراموں میں شرکت نہ کریں:روپاششی دھر

RushdaInfotech August 3rd 2022 urdu-news-paper
یوم آزادی تقریب کی تیاریوں کا اجلاس سرکاری افسر برائے نام پروگراموں میں شرکت نہ کریں:روپاششی دھر

کے جی ایف:2اگست(سالارنیوز)شہر کے کنگ جارج ہال میں آزادی کا امرت مہواتسو کے انعقاد کے سلسلے میں تعلقہ کی قومی تہوار کمیٹی کا اجلاس مقامی رکن اسمبلی روپاکلا ششی دھر کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روپاششی دھرنے کہاکہ پچھلے دو سالوں سے کووِڈ کے پیش نظر قومی تہوار نہایت سادگی سے منائے گئے تھے،مگر اس مرتبہ جشن آزادی عالیشان پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیاگیاہے،اس کیلئے تمام افسروں اور منتخب نمائندوں کا تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی تہوارمنانے کیلئے افسروں کو پوری دلچسپی کے ساتھ کام کرناچاہئے۔تیاریوں کا اجلاس منعقد کرکے منظم طریقے سے تقریب منعقد کی جائے اور پروٹوکال کا خاص خیال رکھاجائے۔سرکار ی پروگراموں،قومی تہواروں میں سرکاری افسربرائے نام شرکت نہ کریں،پوری دلچسپی اور جذبے کے ساتھ شریک ہوکر کامیاب بنانے میں اہم کردار اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے کئی سالوں سے کے جی ایف میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر کے جی ایف پولیس ضلع کے سپرنٹنڈنٹ نے قومی جھنڈالہر ایا ہے،مگر قومی تہوار کے موقع پر منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے ترنگالہرانے کی روایت ہے،اسے برقرار رکھنے کیلئے اس مرتبہ یوم آزادی کے موقع پر مقامی رکن اسمبلی کے ہاتھوں ترنگالہرانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اس تقریب میں محکمہ پولیس کی ٹیم،این سی سی کے علاوہ اسکول کالجوں کے طلبہ پریڈ میں حصہ لیں گے،اس کے علاوہ اسکولی طلبہ کلچرل پروگرام بھی پیش کریں گے۔اس دوران مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے افراد کی نشاندہی کرکے انہیں تہنیت پیش کریں گے۔اس اجلاس میں سرکاری اسپتال کے سرجن،تحصیلدار سجاتا،ڈی وائی ایس پی رمیش،بی ای او منجوناتھ،ای او چندرشیکھر،آرٹی او اعجاز پاشاہ،ایکسائز انسپکٹر رمادیوی کے علاوہ دیگر موجودتھے۔


Recent Post

Popular Links