امرناتھ یاترا ایک بار پھر عارضی طور معطل

RushdaInfotech August 2nd 2022 urdu-news-paper
امرناتھ یاترا ایک بار پھر عارضی طور معطل

سری نگر، یکم اگست (یو این آئی) ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا پہلگام اور بالتل دونوں بیس کیمپوں سے پیر کے روز ایک بار پھر عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔تاہم بالتل بیس کیمپ سے پیر کی صبح دس بجے تک 140 یاتری ہیلی کاپٹر کے ذریعے پوتر گھپا کے درشن کے لئے روانہ ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ناساز موسمی حالات کے باعث پہلگام بیس کیمپ سے پیر کے روز کسی بھی یاتری کو پوتر گھپا کی طرف اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بالتل بیس کیمپ سے بھی کسی یاتری کو پوتر گھپا کی طرف پیدل یا گھوڑے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ابھی بھی بارش ہو رہی ہے جس سے راستے میں پھسلن پیدا ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر حکام نے یاترا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔


Recent Post

Popular Links