پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں

RushdaInfotech August 2nd 2022 urdu-news-paper
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں

نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود ملک میں پیرکوتیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔یہ عام آدمی کیلئے راحت کی بات ہے کیونکہ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے مطابق آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ آج 0.97 فیصد گرکر103.97 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.32 فیصد کے دباوکے ساتھ 97.32 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


Recent Post

Popular Links